سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کے زیراہتمام مورخہ 27 نومبر 2010ء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان کے علاوہ مسجد کے مستقل نمازیوں، اہل محلہ اور منہاج ویمن لیگ سپین کی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں مورخہ 21 نومبر 2010ء بروز اتوار ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طالبعلم حافظ محمد عاکف احتشام کی دستار بندی کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 16 نومبر 2010ء کو Muses Maritim کے وسیع وعریض ہال میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف حکومتی عہدیداران اور مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں یکم اکتوبر 2010ء سے شروع ہونے والی Spanish زبان کی کلاس کامیابی سے جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کی تیسری کلاس ہے اس سے قبل ستمبر اور جون میں 2 کلاسیں مکمل ہو چکی ہیں۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جاری اس کلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی اپنی تدریسی خدمات رضاکارانہ طور پر سرانجام دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین کونسل کے قائدین کے دورہ بارسلونا کے موقع پر مورخہ 07 نومبر2010ء کو منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم نو کے لئے مورخہ 07 نومبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہو ا ۔اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی جبکہ امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور رسیکرٹری جنرل بلال اپل نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ بارسلونا سپین کے زیر اہتمام مورخہ 02 اکتوبر بروز ہفتہ سمندری عجائب گھر بارسلونا (Museu Maritim, Barcelona) میں پہلی عظیم الشان محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کے مہمان خصوصی معروف نعت خواں محمد میلاد رضا قادری (گلاسگو،برطانیہ) تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض عرفان رضا (بادالونا، سپین) اور چن نصیب (میلان، اٹلی) نے سر انجام دیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے مورخہ 3 ستمبر 2010ء کو اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کی تفصیلات بتائیں اور اہل بارسلونا سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر چوہدری محمد اقبال نے مورخہ 11 اگست 2010ء بروز بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ چوہدری محمد اقبال نے اپنے دورہ مرکز کے دوران قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جی ایم ملک اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی۔
بارسلونا اور بادالونا کے بعد Hospitalet وہ شہر ہے جس میں پاکستانی کیمونٹی بالخصوص فیملیز کی آبادی بہت زیادہ ہے، گزشتہ مہینے منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں Hospitalet میں منہاج القرآن کے مرکز کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی NPCIH نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کو دنیا بھر میں قیام امن کے لیے کاوشوں کے اعتراف میں Peace Award 2010 دیا ہے۔ یہ ایوارڈ NPCIH کے صدر جاوید اقبال گل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو پیش کیا۔
سپین بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری میں پاکستانی صحافیوں، سپین اور کاتالونیا کی حکمران جماعت PSC کے نمائندہ Jose Maria Sala اور حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی، NPCIH کے نمائندہ برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے مورخہ 11 جون 2010 ء بروز جمعۃالمبارک کو صدر سپریم کانسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے ملاقات کا اہتمام کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مورخہ 11 جون 2010ء بروز جمعۃالمبارک کو منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن بادالونا کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن بادالونانے 11 جون بروز جمعۃ المبارک کو مقامی سپورٹس گراؤنڈ میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے مورخہ 11 جون 2010ء بروز جمعۃالمبارک بادالونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.