سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
12 جون 2014ء بروز جمعرات شب برات کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز تسبیح کی ادائیگی اور سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا، سینکڑوں افراد نے روزہ رکھا۔
26 مئی 2014ء بروز سوموار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے خطاب کیا، محفل میں اہل بارسلونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ بادالونا کے زیراہتمام مقامی سوک سینٹر میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں بادالونا اور گردونواح کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبد الرشید شریفی نے قرآن پاک اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشے بیان کئے۔
16 مئی 2014ء بروزجمعۃالمبارک منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عظیم الشان محفل حسن قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سے تشریف لائے عالم اسلام کے عظیم قاری سید صداقت نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر کے امام حافظ بلال نے حا صل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صدر قدیر احمد خان اور ان کے شاگرد حافظ عاطف احتشام نے پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن اوسپتالیت کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 13 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن اوسپتالیت کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن اوسپتالیت کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 13 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن اوسپتالیت کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی
یکم اپریل2014 بروز منگل منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کے 17 ویں کورس کا آغاز ہوا جس میں بارسلونا سنٹر اور گردونواح سے آنے والے طلباء رات 9 بجے سے قبل ہی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے ملحقہ منہاج لائبریری میں پہنچ چکے تھے، کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے تمام امیدوار طلباء کو خوش آمدید کہا، ان کو کلاس میں داخلے کے لئے تمام قواعد و ضوابط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی وفد نے میڈرڈ میں اسلامک کمیشن آف سپین کے صدر منیربن جلون اندلسی سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن سپین کے وفد میں سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری مصالحتی کونسل احسن جاوید خان اور صدر یوتھ لیگ حسنات مصطفی شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے رہنماؤں نے میڈرڈ کی دیگر اسلامی تنظیمات کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے اپنی گفتگو میں طلباء کو تلقین کی کہ وہ سپانش زبان کو اپنے روزگار کی تلاش کے لیے بھی استعمال کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی ترویج کے لیے بھی استعمال کریں اور ہسپانوی زبان سیکھنے کے عمل کو مستقبل قریب میں بھی جاری رکھیں، انہوں نے طلباء کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ کلاس کے بعد بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سے اپنی وابستگی قائم رکھیں اور تحریک کے بارے مزید معلومات کے حصول کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔
26 مارچ 2014ء بروز بدھ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی وفد نے میڈرڈ میں اسلامک کمیشن آف سپین کے صدر منیربن جلون اندلسی سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن سپین کے وفد میں سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری مصالحتی کونسل احسن جاوید خان اور صدر یوتھ لیگ حسنات مصطفی شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے رہنماؤں نے میڈرڈ کی دیگر اسلامی تنظیمات کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
26 مارچ 2014 ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی وفد نے میڈرڈ میں اسلامک کمیشن آف سپین کے صدر منیربن جلون اندلسی سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن سپین کے وفد میں سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکرٹری جنرل بلال یوسف، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، سیکرٹری مصالحتی کونسل احسن جاوید خان اور صدر یوتھ لیگ حسنات مصطفی شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے رہنماؤں نے میڈرڈ کی دیگر اسلامی تنظیمات کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو(سپین) کے زیر اہتمام 27 مارچ 2014ء بروزجمعرات سپین کے خود مختار علاقہ لاریوخا (La-Rioja) کی مقامی پارلیمنٹ کا مطالعاتی دورہ کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن لوگرونیو کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ لوگرونیو کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے سنیئر نائب صدر خرم شبیر نے مورخہ 20 مارچ 2014 کو بارسلونا کے مقامی ہائی سکول کا دورہ کیا اور وہاں پاکستانی طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ خرم شبیر نے پاکستانی طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعلیم کی اہمیت پر لیکچر دیا اور انہیں سپین کے نظام تعلیم کے متعلق معلومات فراہم کیں۔
سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے سیکریٹری برائے امیگریشن امور حافظ عبدالرزاق صادق نے گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پرتپاک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، بلال یوسف ( سیکریٹری جنرل)، ظل حسن قادری (سنیئرنائب صدر)، محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل ) اور احسن جاوید خان (سیکریٹری جنرل منہاج مصالحتی کونسل) نے شرکت کی۔ اس موقع پرآن لائن نیوز پیپر ڈیلی دوست کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر احسان بھی موجود تھے۔
16 مارچ 2014ء بروز اتوار منہاج یوتھ لیگ سپین کی ٹیم کی تکمیل کے لئے حسنات مصطفی ہاشمی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشاورت کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے وابستہ نوجوانوں کو مختلف تنظیمی و انتظامی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور ورکنگ پلان مرتب کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.