سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ (بارسلونا، سپین) کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہوسپتالیت کے نوجوانوں کے ساتھ حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ ہم برما (میانمار) میں مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ برما (میانمار) کی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کرے، انہوں نے کہا کہ چونکہ سپین میں برما کی ایمبیسی یا قونصلیٹ نہیں اس لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کی طر ف سے جلد ہی یورپین یونین اور اقوام متحدہ کے دفاتر میں احتجاجی یاداشت جمع کروائی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام 27 جولائی 2012 کو نماز جمعہ کا اجتماع Escola pia کے اسپورٹس ہال میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔
مورخہ 26 جولائی 2012ء بروزجمعرات منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا، سپین) اور کاتالونیا کی دیگر مسلم اور غیر مسلم تنظیمات کی طرف سے بارسلونا شہر کے مرکزی مقام رمبلا رابال پر افطار عام کا اہتمام کیا گیا۔ افطار عام کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین)، اسلامک کونسل آف کاتالونیا، خواتین کی تنظیم Acesop، ابن بطوطہ ایسوسی ایشن، چرچ کیرم، راول کی مسیحی تنظیم ، فلپائن کمیونٹی کی تنظیم اور Fundaciot Tot Taval نے مشترکہ طور پر کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے مورخہ 24 جولائی 2012 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران کے اعزاز میں بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
مورخہ 20 جولائی 2012ء کو بادالونا میں ہزاروں مسلمانوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل (بادالونا،سپین) کے زیر اہتمام Sant Roc میں واقع سیکنڈری سکول B9 کے گراؤنڈ میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے منہاج القرآن بادالونا کے امام حافظ محمد معروف اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے خطاب کیا۔
منہاج اسلامک سنٹر (بارسلونا، سپین) میں 20 اپریل 2012 ء سے 19 جولائی 2012تک جاری رہنے والی سپانش زبان سیکھنے کی کلاس کے طلبہ کے اعزاز میں مورخہ 20 جولائی 2012ء کو الوداعی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں کلاس کے فارغ التحصیل طلباء ،ٹیچر نویداحمداندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چودھری، نمائندہ روزنامہ جنگ و جیو برائے سپین شفقت علی رضا، منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عثمان ، کلاس کے سابق طلباء حافظ محمد عمران، صفی اللہ ، محمدعطا اعوان اور محمد رضوان بیگ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تحت گذشتہ 12سال سے دین اسلام کا پیغام امن پھیلانے کے لئے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف مذاہب کے ماننے والے شرکت کرتے ہیں، جن میں عیسائی(مسیحی)، یہودی، سکھ، بدھ اور ہند ومذہب کے ماننے والے شامل ہیں۔ اسی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذیلی شعبہ جات منہاج القرآن یوتھ لیگ، اور منہاج مصالحتی کونسل کے تحت مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں کے معلومات و مطالعاتی دورہ جات بھی کئے جاتے ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کے صدر ارشدمحمود مورخہ 28 جون 2012ء کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس بارسلونا (سپین ) پہنچ گئے۔
بارسلونا سپین کے مضافاتی شہر اوسپتالیت دے یوبرے گات میں زیر تعمیر منہاج اسلامک سنٹر کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،مورخہ 24 جون 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے سنٹر کا دورہ کیااور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن اوسپتالیت کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انتہائی تیز رفتاری سے کام مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 16 جون 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم (منہاجین) نے اپنے دورہ بارسلونا (سپین) کے دوران مورخہ 15 جون 2012ء کو جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز 20 مئی کو ہوا، داخلے کے خواہشمند افراد کی کثیر تعداد کی وجہ سے داخلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ یہ کلاس 20 جولائی تک جاری رہے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا (سپین) کی مسجد کے امام علامہ حافظ محمد مسعود اختر نے مورخہ 08 مئی 2012ء کو اپنے بھائی، بھتیجے اور انکل کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ علامہ حافظ محمد مسعود اختر اور ان کے ساتھ تشریف لانے والے وفد کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں اور دفاتر کا وزٹ کرایا اور ان کی ورکنگ کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 31مئی 2012 کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونامیں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طالب علم حافظ محمد معراج کی دستار بندی کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.