سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم، سویڈن کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس میشتا (سٹاک ہوم) میں منعقد ہوئی، جسمیں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم علامہ ظفرعباس طاہر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں فاضلہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی محترمہ نادیہ سلمیٰ نے منہاج ایجوکیشن سسٹم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیراہتمام میشتا میں رینے والی پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے لیے کلاسسز کے آغاز کا سن کر حاضرین نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن مالمو کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب مالمو سینڑ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن سویڈن کے قائدین، کارکنان اور فیملیز نے شرکت کی۔ پروگرام میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
سویڈن میں سفیرِ پاکستان ظہور احمد نے اپنے وفد کے ہمراہ منہاج القران انٹرنیشنل مالمو سویڈن کا وِزٹ کیا۔ منہاج القران مالمو سویڈن کے صدر عامر صادق نے تنظیم کے اہم عہدیداروں اور اراکین کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ناظم دعوت و تربیت علامہ محمد اویس قادری نے معزز سفیر کو نماز جمعہ کی جماعت سے پہلے سٹیج پر خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن سویڈن مالمو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر ایک محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علامہ محمد اصغر قادری (ڈائیریکٹر منہاج القرآن مالمو) نے ’’شان اولیاء اللہ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔
منہاج القرآن سٹاک ہوم سویڈن کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر عرس تقریب آن لائن منعقد کی گئی۔ تقریب میں علامہ محمد اویس قادری نے سویڈن کے شہر مالمو سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے سویڈن میں قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علامہ سید محمود شاہ الازہری (ممبر سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل و صدر منہاج القرآن سویڈن)، منہاج القران مالمو سویڈن کے عہدیداران نے شرکت کی- محفل پاک میں قرآن خوانی کی گئی اور آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ اختتام پر مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد 31 اکتوبر 2020ء کو ہوا، جس میں تمام مکتبہ ہائے فکر نے نمائندگی کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض محمد خالد قادری سابقہ ڈائریکٹر منہاج القرآن اینوفیتا نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے سینئر رکن حاجی محمد اسلم (پی آئی اے والے) یکم جون 2020کو covid-19 کے باعث انتقال کرگئے، چار جون کو ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مالمو (سویڈن) میں مسلم کمیونٹی کے قبرستان میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
منہاج القرآن مالمو (سویڈن) کے زیراہتمام قائد ڈے 2020 کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر سٹیج پر ان کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے صدر ظل حسن، ڈائریکٹر منہاج القرآن ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی، صدر منہاج القرآن یورپ ذون ون بلال اپل اور امیر تحریک منہاج القرآن ڈنمارک اشفاق شیخ موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران 9 اگست کو سویڈن مالمو میں انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شام کے معروف اسلامی سکالر شیخ تاج الدین مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ سویڈن، مالمو سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے دورہ یورپ میں 5 اگست 2018ء کو سویڈن اسٹاک ہوم میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں سویڈن کے منسٹر نے خصوصی شرکت کی۔ چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفی العربی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان فقط وہ شخص ہے کہ جس کے ہاتھوں سے لوگوں کی جان محفوظ ہو اور اس کی زبان سے لوگوں کی عزت محفوظ ہو۔
صدر MQI سویڈن سید محمود شاہ (منہاجین) نے 14جولائی2018 کو ماڈل ٹاون میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور منہاجینز کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات کی۔ صدر منہاجین ڈاکٹر ابوالحسن الازہری، محمد جواد حامد (نائب صدر منہاجین)، شہزاد رسول قادری (جنرل سیکرٹری منہاجین)، محمد مشتاق (کوآرڈینیٹر منہاجین)، محمد وسیم افضل (کوآرڈینیٹر منہاجین بیرون ممالک)، علامہ غلام ربانی تیمور، سعید اختر اور نعیم الدین ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن نے 26 مارچ 2017 کو سٹاک ہوم کے فیتیا سکول کے کانفرنس ہال میں ’امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا۔ کانفرنس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمان، اسلام اور احسان کی بنیاد امن و سلامتی پر ہے۔ مومن اور مسلم فقط وہ ہے جس سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے غیرمسلموں کے ساتھ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن اخلاق کی بہت سی مثالیں بیان کیں۔
منہاج یورپین کونسل کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس آج ( 8 فروری) کو سویڈن کے شہر مالمو میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران جمعہ کے روز کوپن ہیگن (ڈنمارک) پہنچے جہاں مقامی تنظیم کے عہدیداران نے اُن کا استقبال کیا، میٹنگ کے ایجنڈا کو حتمی شکل دینے اور رات ڈنمارک میں قیام کے بعد ہفتہ کی صبح مالمو (سویڈن) روانہ ہونگے۔
منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس 8 فروری 2014ء بروز ہفتہ سویڈن کے شہر مالمو میں منعقد ہوا جس میں چوہدری اعجاز احمد وڑائچ،محمد بلال اوپل، علامہ حسن میر قادری، علامہ نور احمد نور، علامہ عبدالستار سراج، محمد نعیم رضا، چن نصیب قادری، نوید احمد اندلسی، عمر مرزا اور سمیرا فیصل نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کے لئے کوپن ہیگن ڈنمارک سے تمام عہدیداران علی الصبح مالمو پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے امیر علامہ حسن اعوان اور منہاج یوتھ لیگ مالمو (سویڈن) کے نوجوانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.