سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر برمنگھم (یوکے) کے زیراہتمام مورخہ 17 اگست 2011ء کو یوم پاکستان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پورے برطانیہ سے منہاج القرآن کی جملہ تنطیمات کے نمائندگان اور نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ECOSOC) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو باضابطہ طور پر خصوصی مشاورتی درجہ (Special Consultative Status) دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے حوالے سے خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی قیام امن کے حوالے سے عالمی خدمات کو سراہا ہے۔
نبیرہ حضور غوث الاعظم الشیخ السید ہاشم الدین القادری الگیلانی البغدادی نے 20 جولائی 2011 بروز بدھ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور آواز سٹوڈیو نیلسن کے دفاتر کا وزٹ کیا۔
معاشرے میں لالچ عنصردولت سے جنم لیتا ہے جو حسد، کینہ پروری اور عدم انصاف کو عام کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دولت مند ہونا قابل جرم نہیں بلکہ اس کا ناجائز استعمال ہی خرابیوں کی جڑ ہے۔ معاشرے کے ہر شخص کو اپنی چادر کے مطابق پاؤں پھیلانے چاہیئے۔ اپنی خواہشوں کی عمارت ہمسایوں کو دیکھ کر تعمیر کرنے والے مایوسی کا شکار رہتے ہیں۔
منہاج القرآن نوجوانوں میں دینی شعور کی بیداری کی ایک ایسی تحریک ہے جو برطانوی مسلم نوجوانوں کی تربیت، محبت و برداشت کے ساتھ دیگر کمیونٹییز کے ساتھ مل جل کر زندگی گذارنے کے بنیادی اصول کے مطابق کرنے میں سرگرداں ہے، منہاج القرآن کے تمام اداروں میں دینی و دنیاوی تعلیم کو مساوی اہمیت دی جاتی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں کو دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانے کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ہزاروں کارکن برطانیہ بھر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں دین اسلام اور امت مسلمہ کی عزت وعظمت کی سربلندی کے لئے علمی محاذ پر جدوجہد کر رہے ہیں۔
بین المذاہب برداشت اور مذاکرات امن پسند معاشرے کی بنیاد ہے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی سوچ کی ترویج کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل کے صدر ابو آدم الشیرازی نے منہاج القرآن کے وفد کے ہمراہ ارچ بشپ آف کینٹبری ڈاکٹر رودان ولیم سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں علامہ محمد صادق قریشی الازہری، اشتیاق احمد قادری، شاہد مرسلین سمیت منہاج سسٹرز لیگ اور یوتھ لیگ کے کارکن بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن میں زیر تعلیم طلباء کے وفد نے مورخہ 16 مارچ 2011 ء کو ہاؤس آف کامنز کا دورہ کیا جہان نیوہیم کے ممبر پارلیمنٹ سٹیفن ٹمز نے منہاج آرٹس کلاسز کے طلباء کی تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نیوزی لینڈ کے معروف اسکالر ڈاکٹر Joel Hayward کو اپنا سٹرٹیجک پالیسی ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔ ان کی باقاعدہ تقرری 8 مارچ 2011ء کو ہوئی، جس کا فیصلہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن میں ہونے والی نشست میں کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ برطانیہ کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں برطانیہ سے تحریک سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی تنظیمی وتحریکی عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کی خاص بات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی بذات خود تقریب میں شرکت تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مورخہ 15 فروری 2011ء بروز منگل کو میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے۔ اپنے محبوب قائد کے ہیتھرو ایئر پورٹ لندن پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے عہدیداران، رفقاء اور وابستگان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اگر مصائب و مشکلات کے بھنور سے نکلنا چاہتی ہے تو اپنی نسبت و محبت کا مرکز و محور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کو بنا لے کیونکہ ایمان کی آخری منزل مدینہ میں ہے ایمان نسبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہے جس جانب توجہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہو گی ایمان کا رخ بھی ادھر ہو گا۔
برٹش پاکستان فاؤنڈیشن UK کے چاررکنی وفد نے مورخہ 09 فروری 2011ء بروز منگل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں برٹش پاکستان فاؤنڈیشن UK کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثمن حسن، لارڈ شوکت نذیر خان (ایشیا لنک نیٹ ورک لندن)، یوسف ظہور اور محمد ریاض عثمانی شامل تھے۔
حبیب بنک AG زیورچ لندن کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلم احمد زبیری نے میجر (ر) محمد اسلم کے ساتھ مورخہ 08 فروری 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ کیا۔ مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خاں،ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری نے سلیم احمد زبیری کو مرکز آمد پر خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام مورخہ 21 نومبر 2010ء بروز اتوار لندن سنٹر میں عید ملن پارٹی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.