سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن مانچسٹر کے زیر اہتمام منہاج القرآن مسجدمانچسٹرمیں ہفتہ وار روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن مانچسٹر اور آشٹن کے رفقاء و اراکین اور ایگزیکٹیو ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ برطانوی اور عربی کمیونٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ منہاج القرآن مانچسٹرکے امیر علامہ محمد عبدالسراج ستار نے ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے حاضرینِ محفل کو خشیتِ الٰہی اور حُبِ رسول ﷺ کا خوبصورت پیغام دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن ساوتھ زون کے زیراہتمام 6 جولائی 2018ء کو ورکرز کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، ڈاکٹر زاہد اقبال اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے قائدین بھی موجود تھے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں حصول انصاف کے لیے شہداء کیساتھ کھڑے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ یوکے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ریڈ فورڈ کے زیراہتمام خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، ڈاکٹر زاہد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حسن اخلاق اور خود پر دوسروں کو ترجیح دینے والوں کو پسند کرتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام 30 جون 2018ء کو منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز نارتھ زون تنظیمات کی نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء سید علی عباس بخاری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نشست سے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر دادو خان درانی کے والد گرامی کے اچانک انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے داود خان درانی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے بانی رہنما ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے رحمانیہ مسجد کراچی اور مانچسٹر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے پوری زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں وقف کردی۔ وہ کراچی میں تحریک منہاج القرآن کے بانی رفقا میں سے ہیں، 35 سال قبل انہوں نے اپنے گھر میں ہی تحریک کا دفتر قائم کیا اور اس کو ہیڈ کوارٹر بنایا، خواجہ صاحب پورے کراچی اور سندھ میں تحریک کی پہچان بنے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے بریڈ فورڈ کے زیراہتمام سالانہ عیدملن تقریب 9 جولائی 2017ء کو مدینۃالزھرا میں ہوئی، جس میں بریڈ فورڈ، برنلے، مانچسٹر، روچڈلی، ہیلیفیکس اور دیگر مقامات سے 500 سے زائد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ محترمہ روبینہ راجہ، سمیعہ سعیدی اور عرفہ کوثر نے پروگرام کی کارروائی کو کنڈکٹ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ مؤرخہ 3 جولائی 2017 کو یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اپنی ڈگری حاصل کی، تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ برطانیہ کے زیراہتمام معراج النبی کانفرنس 25 اپریل 2017ء کو جامع مسجد Umtata میں ہوئی، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے بعد 25 اپریل2017 بروزمنگل کو کیپ ٹاون سے ایسٹ لندن پہنچے۔ جہاں ائیر پورٹ پر آپ کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اصغر وڑائچ، علامہ لطیف چشتی، چودھری سلیم نذر، فیصل بشیر وٹو نے آپ کو گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لوٹن برطانیہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی ماہانہ پانچویں کلاس کا انعقاد قاری عثمان احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں علامہ محمد صادق قریشی صاحب نے درس عرفان القرآن دیا۔ اس پروگرام میں (لوٹن) برطانیہ کی تنظیم کے عہدداران کے علاوہ مقامی افراد نے بھر پور شرکت کی۔
برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ اسلامک سنٹر میں اے آر وائی نیوز کے انوسٹی گیشن ہیڈ اور ممتاز صحافی اسد کھرل کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب 27 جنوری 2017ء کو لندن میں منعقد ہوئی۔ استقبالیہ کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کی طرف سے کیا گیا، جہاں شاہد مرسلین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے دیگر قائدین نے آپ کا پروقار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیرانتظام منہاج کالج مانچسٹر کی افتتاحی تقریب 10 جنوری 2017ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے قائدین و کارکنان اور مانچسٹر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام منہاج کالج مانچسٹر کی میلاد کانفرنس 8 جنوری 2017ء کو مانچسٹر کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس کی صدارت کی۔ شیخ عدنان سہیل، منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے ڈائریکٹر علامہ ذیشان قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کی سنٹرل ایگزیکٹیو کے صدر سید علی عباس بخاری اس پروگرام کے میزبان تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.