سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 29 مارچ 2017 کو جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی میں الولید بن طلال مسلم مسیحی مفاہمت سینٹر کے بانی و ڈائریکٹر اور معروف مسیحی سکالر پروفیسر ڈاکٹر جان ایل ایسپوسیٹو (Prof. Dr. John L. Esposito) سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ ڈاکٹر جان ایسپوسیٹو نے سہیل احمد رضا کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغِ امن و انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں کو سراہا۔
منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیو جرسی امریکہ کے طلبہ میں 25 مارچ 2017 کو اسلام سے متعلقہ معلومات کا کوئیز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مقابلہ میں چار طرح کے سوالات شامل تھے جن میں جنرل نالج، سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کورس سے متعلقہ سوالات تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 25 دسمبر 2016ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیکٹیک میں منعقد ہوئی، جسکی صدارت حاجی غلام سرور نے کی۔ شام 5 بجے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نعمان سرور اور قاری بشیر سلیمان نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد قرآن لرننگ کلاس کے بچے اور بچیوں نے قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک پڑھ کر خوب رنگ جمایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 24 دسمبر 2016ء کو میریٹ ہوٹل سیڈل بروک، نیوجرسی میں سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت شیخ بشیر احمد اور خواجہ حفیظ احمد نے کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران اور کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے محمد افضال قادری، شیخ معتز، منطخاشاخو اور رضا الدین صدیقی خطاب کیا اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلادالنبی کی شرعی حیثیت پر مدلل گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے زیرِاہتمام امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 18 دسمبر 2016 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست میں پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔ جلوس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر نیوجرسی کے ڈائریکٹر علامہ اویس منصف قادری، علامہ بشارت شازی اور ارشد لطیف سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں 17 اپریل 2016 کو یوتھ ورکشاپ کا انعقاد ’’خاندان کے باہمی حقوق و فرائض‘‘ کے عنوان سے کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی الشیخ عبدالباسط الازہری تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ محمد شریف کمالوی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام مسجد باب خدیجہ میں ’’مغربی معاشرت میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر مورخہ 16 اپریل 2016 کو یوتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی الشیخ عبدالباسط الازہری تھے۔ ورکشاپ کے پہلے حصے میں علامہ محمد شریف کمالوی نے قرآن کی فضیلت کے موضوع پر مدلل خطاب کیا اور منہاج القرآن کا پیغام دیا۔
منہاج القرآن اسلامک سینٹر نیوجرسی میں 21 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامک سینٹر کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج نور اسلامک سینٹر کنیکٹیکٹ کے ڈائریکٹر علامہ سعید الحسن طاہر نے حاصل کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یو ایس اے نے 19 فروری 2016 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنکٹیکٹ (Connecticut) میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سینٹر کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین سمیت مخلتف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ نے منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں 17 جنوری 2016 کو یوتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا موضوع ’مغربی معاشرت میں نوجوانوں کا کردار‘ تھا، اس کے مہمانِ خصوصی الشیخ عبدالباسط الازہری تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ محمد شریف کمالوی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 16 جنوری 2016 کو کمفرٹ ان میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس آغاز کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے درینہ رفیق اور سرپرست حاجی غلام سرور اور محمد شوکت کر رہے تھے۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ سعید الحسن نے حاصل کی۔
نیوجرسی: ایمرسن سیناگاگ نیوجرسی میں منعقدہ ’امن کانفرنس‘ میں منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی کی قیادت میں منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد نے شرکت کی۔ امن کانفرنس کا انعقاد 15 جنوری 2016 کو مقامی یہودی تنظیم نے کیا تھا جس میں یہودی، عیسائی، ہندو اور مسلمان کمیونٹیز کے وفود شریک تھے۔ کانفرنس سے وفود کے نمائندگان نے خطابات کیے۔
کنیکٹی کٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 27 دسمبر 2015ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے درینہ رفیق اور سرپرست حاجی غلام سرور کر رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآنِ مجید رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و عظمت کا مکمل مضمون ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 26 دسمبر 2015 کو ميريٹ ہوٹل سیڈل بروک نیوجرسی، امریکہ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت شيخ بشير اور خواجہ حفیظ احمد نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ افضال احمد قادری نے کہا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وۤآلہ وسلم کا اسوہ مبارک اور آپ کے ارشادات ابدی و آفاقی معنویت اور افادیت کے حامل ہیں، ان کی تشریعی حیثیت صرف دور نبوی یا دور صحابہ کے لئے ہی نہیں تھی، بلکہ آج بھی اس کی وہی حیثیت اور افادیت ہے جو دور نبوی میں تھی، قرآن مجید کی ہدایت اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وۤآلہ وسلم کی برکات کا شیریں چشمہ آج بھی جاری ہے۔ ملت کی خیر وفلاح اور انفرادی واجتماعی اصلاح کا راز قرآن وسنت کا دامن مضبوطی سے تھامنے میں ہی ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل کے زیراہتمام میلاد کڈز فیسٹیول کا انعقاد ہوا، یہ فیسٹیول 20 دسمبر 2015 کو منہاج القران ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیوجرسی میں منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت عاطف سید نے حاصل کی۔ جس کے بعد تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت معاذ معدن اور ماریہ فاطمہ نے حاصل کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.