سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں ماہانہ حلقہِ درود و فکر اور محفل ذکرکا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز نماز عشاء کے فوری بعد کیا گیا۔ پروگرام کا شیڈول بتاتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقات درود و فکر منعقد کیے جا رہے ہیں یہ مجلس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں بچوں کے لیے اسلامک لرننگ کورسز کا آغاز فروری 2014 سے کیا گیا۔ ان کورسز کو سنڈے سکول کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے کی پہلی کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو تجوید، قرآن، ترجمہ قرآن، بنیادی فقہی مسائل، نماز، ترجمہ نماز اور تاریخ اسلام کا منتخب نصاب پڑھایا گیا۔ اس کورس میں تدریس کے فرائض ڈائریکٹر منہاج القرآن نیو جرسی سنٹر علامہ محمد شریف کمالوی، شرجیل احمد، جاسمین امجد اور ماریہ فاطمہ نے سر انجام دیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 5 اپریل 2014ء کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں ماہانہ حلقہ درود و فکر اور محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز نماز عشاء کے فوری بعد کیا گیا۔ پروگرام کا شیڈول بتاتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقات درود وفکر منعقد کئے جا رہے ہیں یہ مجلس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیو جرسی کے زیر اہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کی کامیابی کے بعد عرفان القرآن کورس کا آغاز کر دیاگیا جس کی پہلی کلاس مورخہ 10 مارچ 2014 کو شروع ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو جرسی امریکہ کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹرنیوجرسی میں خواتین کی تعلیم وتربیت کے لئے آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز 8 مارچ 2014ء سے کیاگیا۔ کورس کی افتتاحی تقریب میں گیارہ خواتین نے شرکت کی جس کا انتظام عطیہ باجی اور ثمینہ باجی نے بڑی محنت کے ساتھ کیا۔ افتتاحی کلاس کا آغاز درود وسلام سے کیاگیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف کروایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی امریکہ کے زیراہتمام 7 مارچ 2014ء کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹرمیں ماہانہ حلقہء درود وفکر کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز نماز عشاء کے فوری بعد کیاگیا۔ پروگرام کا شیڈول بتاتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقات درود وفکر منعقد کئے جارہے ہیں یہ مجلس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یکم مارچ 2014 کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹرنیوجرسی میں حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کے ایصال ثواب کے لئےایک خاص تقریب منعقدکی گئی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے تعلیمات اولیاء اور آج کے دور میں اپنے احوال کی اصلاح کے موضوع پر مدلل اورپرمغز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کی تعلیمات ہمارے لئے نمونہ ہے۔ خطاب کے بعد مختصر محفل ذکر منعقد کی گئی اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
منھاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں 15 فروری 2015 کو بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا اغاذ تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری سیف النبی نے حاصل کی۔ بعد ازاں سلسلہ نعت خوانی کا آغاز کیا گیا، نعت خواں حضرات نے اپنے اپنے مخصوص انداذ میں نعتیں اور منقبت غوث اعظم پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ نعت خواں حضرات میں محمد سوید بھائی،محمد اقبال بھائی، شوکت شیخ،عزیر احمد، منظور الٰہی، محمد اصغر چوہدری اور محمد ارشد کے نام شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں 7 فروری 2014 کو حلقہ درود کی محفل منعقد کی گئی۔ نماز کے بعد شرکاء حلقہ بنا کر بیٹھ گئے اور ڈائریکٹر منھاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ھم سب مل کر حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھیں گے جس کا دورانیہ50 منٹ ہو گا۔
نیو یارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 26 جنوری 2014 بروز اتوار طیبہ اسلامک سنٹر نیو یارک میں منعقد کی گئی- محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت طیبہ اسلامک سینٹر کے امام و خطیب قاری محمد یونس قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سلسلہ مدحت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شروع کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی کے زیر اہتمام مورخہ 18 جنوری 2014 کو منہاج ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں گرد ونواح سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نیو جرسی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 18 جنوری 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیو جرسی میں منعقد کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 23 دسمبر 2013 کو نیو جرسی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز کردیا گیا۔ یہ تقرب منھاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں منعقد کی گئی۔
پاکستان لیگ آف امریکہ کی جانب سے نیویارک میں ہونے والی پروقار تقریب کے دوران ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو قائد اعظم ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملا ازم اور ٹیرارزم دونوں ہی قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ویژن کے خلاف ہیں، ان کا خاتمہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مومن پر اللہ کا احسان ہے اور ایمان کا مرکز و محور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ذات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی محبت کا مرکز و محور سمجھتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے ساتھ تعلق جس قدر مضبوط و مستحکم ہو گا اسی قدر ایمان بھی مضبوط و مستحکم ہوتا جائے گا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.