فرانس: پناہ گزین کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کھانے کی فراہمی

In aid of refugees of Europe by MWF UK In aid of refugees of Europe by MWF UK

پیرس (اے کے راؤ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے فرانس کے شہر کیلے کے مضافات میں قائم پناہ گزین کیمپ میں 2500 سو پناہ گزینوں میں کھانا تقسیم کیا۔ منہاج اسلامک سنٹر پیرس میں تیار کیا گیا کھانا ’کیلے کے پناہ گزین کیمپ‘ لے جایا گیا جہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکنوں نے کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر حافظ اقبال اعظم، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر بابر حسین، منہاج ویلفیر فاونڈیشن برطانیہ کے پروجیکٹ مینجر عدنان سہیل، سابق صدر حاجی مظفر اور علامہ صادق قریشی بھی موجود تھے۔

پناہ گزین کیمپ کے دورے کے بعد حاجی محمد اسلم کیمپ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آنے والے دنوں میں سردی کی شدت پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی۔ اس لیے حکومت فرانس، حکومت برطانیہ اور مخیر حضرات اس انسانی بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر حافظ اقبال اعظم نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ کے مختلف مقامات پر قائم پناہ گزین کیمپوں میں عیدالضحیٰ پر گوشت تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں قربانی مہم چلائی جا رہی ہے۔

In aid of refugees of Europe by MWF UK In aid of refugees of Europe by MWF UK

In aid of refugees of Europe by MWF UK In aid of refugees of Europe by MWF UK

In aid of refugees of Europe by MWF UK

تبصرہ

Top