الہدایہ 2025 تربیتی ورکشاپ کا آغاز آج برطانیہ میں ہو گا

مورخہ: 02 اگست 2025ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری ’’الہدایہ‘‘ 2025 ورکشاپ سے خطاب کریں گے
3 روزہ تربیتی ورکشاپ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ قادری، شیخ حماد مصطفیٰ لیکچر دیں گے
ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں میں قانون اور دینی اقدارکا احترام پیدا کرناہے: سید علی عباس بخاری
الہدایہ 2025 تربیتی ورکشاپ میں برطانیہ اور یورپ سے سینکڑوں مسلم فیملیز شرکت کر یں گی

AL HIDAYAH 2025 with Shaykh ul Islam Dr. Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور (یکم اگست 2025) عصری ،سماجی و معاشرتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کےلئے تین روزہ دینی،تربیتی و اصلاحی ورکشاپ ’’الہدایہ 2025‘‘ کا آغاز آج 2اگست سے برطانیہ میں ہو رہا ہے۔ افتتاحی سیشن سے تحریک منہاج القرآن کےبانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ’’ مستحسن نیت اور باوقار کردار‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ شیخ الاسلام ہر سیشن سے خطاب کریں گے۔ ان کے خطابات کے موضوعات’’سنت کی فضیلت،تصور ولایت و کرامت اور حق کے راستے کی صحیح سمجھ میں جماعت کی اہمیت‘‘ ہیں۔

تین اگست کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر غزالہ قادری ’’ایک باعمل مسلمان بننے کےلئے روحانی نشوونما کے مدارج‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گی۔ 3 اگست کو شیخ حماد المصطفیٰ’’21 ویں صدر میں شائستہ طرز زندگی ‘‘ کو موضوع پر خصوصی لیکچر دیں گے۔

4 اگست کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری’’شیخ الاسلام کون ہیں؟‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ 3 روزہ تربیتی ورکشاپس کے مختلف سیشنز میں سوال و جواب کی خصوصی نشستیں بھی ہوں گی جس میں مغرب میں آباد نوجوان خواتین و حضرات مختلف دینی، مذہبی، سماجی امور کے بارے میں سوالات کریں گے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں سےالہدایہ کے نام سے باقاعدگی کے ساتھ تربیتی ورکشاپس کا اہتمام ہو رہا ہے جس کا مقصد مغرب میں آباد مسلم یوتھ کو مصطفوی تعلیمات کے مختلف گوشوں سے روشناس کروانا،کمیونٹی فاصلوں کو کم کرنا اور انہیں ایک مفید ،با عمل مسلمان بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’الہدایہ‘‘ کے مقاصد میں اسلام کے بار ے میں لاعلمی پر مبنی انتہا پسندانہ سوچ کو بدلنا، بین المذاہب رواداری کو فروغ دینا ،نوجوانوں میں قانون اور دینی اقدارکے احترام کا جذبہ پیدا کرنا اور امن واعتدال کی اہمیت کو اجاگر کرناسر فہرست ہے۔

تبصرہ

Top