منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نارتھ ویسٹ کے زیراہتمام ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘

مورخہ: 28 اگست 2021ء

Shahadat Imam e Hussain Conference by MQI Denmark

ڈنمارک (21 اگست 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نارتھ ویسٹ سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ میں علامہ حافظ محمد ادریس الازہری (پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک) نے خطاب کرتے ہوئے داستان کربلا اور واقعہ کربلا کو بیان کیا اور کہا کہ آج ہم جن ہستیوں کا ذکر کر رہے ہیں وہ ہستیاں نہ تو کوئی عام ہستیاں ہیں، نہ ان کی شھادتیں کوئی عام شہادتیں ہیں، بلکہ اللہ رب العزت نے جیسے انھیں منفرد اور بے مثل مقام عطا فرمایا اسی طرح ان کی شہادت کو بھی بے مثل مقام عطا فرمایا ہے۔ طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی امام عالی مقام، امام الشھداء، امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا تذکرہ کسی دور میں بھی کم نہیں ہوا، بلکہ ہر دور میں یہ تذکرہ بڑھتا جارہا ہے۔ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ انسان اپنے اندر اللہ تعالیٰ کی رضا اور اسلام پر استقامت کیلئے اپنی محبوب چیز کو بھی قربان کرنے کا جذبہ پیدا کرے۔ خطاب کے اختتام پر علامہ حافظ ادریس نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات اور حسینی پیغام کے فروغ کیلئےکی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں امن کے پیامبر کے طور پر جانے جاتے ہیں، آپ کی بین المذاہب اور بین المسالک خدمات امن کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آپ کی اپنی زندگی کا اولین مقصد عشق الہی، عشق رسول ﷺ، عظمت صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین اور محبت اہل بیت اطہار علیھم السلام ہے۔

کانفرنس میں صدر مجلس شوری منہاج القرآن ڈنمارک حاجی محمد اکرم جوڑا نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد ندیم اختر ّنے حاصل کی۔ ڈنمارک کے مشہور نعت خواں علامہ قاری ظہیر احمد، سید حسین شاہ، محمد کاشف خان، قاری فرہاد حسین، فداء النبی اور سجاد مقصود نے بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، شہدائے کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

منہاج سکول آف سائنسز ڈنمارک کے طلباء وطالبات میں سے محمد عطاء الرحمان، محمد حسیب الرحمان، اریبہ خان، حسنین صغیر احمد، ثمرہ فاطمہ نے بھی اپنا نذرانہ عقیدت نعت، تقریر اور منقبت کی صورت میں احسن انداز سے پیش کیا۔

سید توقیر حسین شاہ بخاری (مذہبی و سماجی رہنما) نے گفتگو کرتے ہوئے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی زندگیاں اور قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

منہاج سکول ڈنمارک کے سٹاف ممبر علامہ ضوریز خوشدل نے سیرت و کردار ا مام حسین علیہ السلاماور پیغام کربلا پر ڈینش زبان میں خطاب کیا۔
نقابت کے فرائض علامہ عتیق احمد ہزاروی نے سر انجام دیے۔

کانفرنس میں منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے اساتذہ طلباء و طالبات اور ان کے والدین، منہاج القرآن ویلبی سنٹر کے سکالرز اور انتظامیہ، منہاج القرآن آما سنٹر کے سکالرز اور انتظامیہ، سید گلزار حسین شاہ (سماجی رہنما )، رحمان خان (خان برادرز ڈنمارک)، امام جاوید اختر (پاک دین کلچر سوسائٹی)، حاجی زبیر احمد (سینئر رہنما منہاج القرآن ڈنمارک)، محمود جاوید آرائیں (جنرل سیکرٹری آرائیں کونسل ڈنمارک)، علامہ قاری ظہیر احمد، علامہ محمد اشتیاق الازہری، علامہ عتیق احمد ہزاروی، علامہ ذوالقرنین نواز اور اس کے علاوہ مسلم کمیونٹی مردو خواتین نے کوپن ہیگن کے گرد و نواح سے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القرآن ڈنمارک کے سینئر ممبر حاجی فداء النبی اور ان کے اہل خانہ نے 72 شہدائے کربلا اور 56 سال امام حسین علیہ السلام کی عمر مبارک کی نسبت سے ایک کروڑ انتیس لاکھ مرتبہ درودپاک کا نذرانہ دعاء کیلئے پیش کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر ختم پا ک پڑھنے کی سعادت علامہ محمد اشتیاق الازہری اور جبکہ دعاء امام جاوید اختر نے کروائی اور شرکائے کانفرنس کی خدمت میں لنگر حسینی بھی پیش کیا گیا۔

Shahadat Imam e Hussain Conference by MQI Denmark

Shahadat Imam e Hussain Conference by MQI Denmark

Shahadat Imam e Hussain Conference by MQI Denmark

Shahadat Imam e Hussain Conference by MQI Denmark

Shahadat Imam e Hussain Conference by MQI Denmark

Shahadat Imam e Hussain Conference by MQI Denmark

Shahadat Imam e Hussain Conference by MQI Denmark

تبصرہ

Top