منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حلقہ درود و فکر

مورخہ: 09 مئی 2022ء

minhaj ul quran

‎منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا (ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم) کے موضوع پر خطاب دکھایا گیا۔ اس موقع پر محفل کا آغاز قرآن مجید فرقان حمید کی آیت مبارکہ سے کیا گیا۔

محفل میں حسان وسیم، عبدالرزاق اور معاذ اعجاز نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ حلقہ درود میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود سلام کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی حلقہ درود و فکر میں شریک ہوئے۔ خواتین کے لیے الگ باپردہ اہتمام کیا گیا تھا، آخر میں شرکاء کے لیے لنگر کا بھی انتظام تھا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top