جنوبی کوریا: حضور ﷺ نے انسانیت کو اخلاق کے اعلیٰ مقام تک پہنچایا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا میلادِ مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا کے زیراہتمام میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو اس لئے مبعوث کیا کہ معاشرے میں اخلاقی قدروں کی پامالی ختم ہو اور اعلیٰ اقدار کو عروج ملے۔ حضور ﷺ نے انسانیت کو اخلاق کے اعلیٰ مقام تک پہنچایا۔ آپ ﷺ نے قرآن کے آفاقی پیغام کو انسانیت کیلۓ مشعل راہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آغاز قرآن میں اللہ کے انعام یافتہ بندوں کی صحبت اختیار کرنے کے پیغام کو محسنِ انسانیت نے اپنے کردار کے اجلے پن سے آنے والی صدیوں کے انسانوں کیلۓ ہدایت کا سر چشمہ بنا دیا۔ انعام یافتہ بندوں کو خیرات آقا کریمﷺ کے قدمین سے ملتی رہے گی اور وہ آنے والی نسلوں میں بانٹتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گمراہوں کی سنگت سے بچتے رہنا اور اپنی نسلوں کو بھی بچائے رکھنا ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اہلبیت اطہار علیھم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور قرون اولیٰ کے اسلاف کی خوبیوں کو اپنے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے دور میں اسلاف کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن رسول نما تحریک ہے، اس کے سایہ میں آ کر ہم اپنی نسلوں کو گمراہی سے بچا کر ہدایت کی راہ پر ڈال سکتے ہیں۔ منہاج القرآن تعلق بالقرآن، تعلق بالرسول، تعلق بالعلم، تعلق بالفتوحہ، تعلق بالاخوۃ اور تعلق بالامن کا دوسرا نام ہے۔ منہاج القرآن کا پیغام آج کے دور میں اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس اجتماعیت سے جڑنا اپنے ایمان کو ڈھال فراہم کرنے کے مترادف ہے۔

کانفرنس میں صدر انٹرنیشنل انچارچ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن مسٹر یونگ جو من، صدر ایشین کونسل علی عمران، محمد جمیل قادری، شہزاد علی بھٹی، حافظ اشرف، منور حسین، فیضان چھینہ، ترکش، ازبکستان، پاکستان کمیونٹی (مرد و خواتین)، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

جنوبی کوریا میلاد کانفرنس

تبصرہ

Top