جنوبی کوریا: پاکستانی بزنس کمیونٹی کا ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ کا اہتمام اونر بمبے گرل ریسٹورینٹ (ایتوان) سیول قاضی جاوید اقبال نے کیا۔ اس موقع پر ’’ریاست مدینہ‘‘ کے موضوع پر فکر انگیز و تحقیقی مقالہ تحریر کرنے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ بین المذاہب رواداری، تکریم انسانیت اور امن بقائے باہمی کا مثالی نمونہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ میثاق مدینہ کے ذریعے امن و آشتی کو فروغ ملا اور امن بقائے باہمی کے اصولوں پر استوار پر ایک ایسا عالمگیر معاشرہ وجود میں آیا کہ جہاں مذہب، گروہ، قبیلے، برادری، ذات کو پس پشت ڈال دیا گیا اور قومیت و سیاسی وحدت کا نظریہ دیا گیا۔

اس موقع پر ضیاالحق، حافظ وحید، ملک مظہر، قدوس بھٹی، علی عمران، جمیل قادری، شہزاد بھٹی، محمد اقبال مصطفوی، محمد ناصر، معاذ اعجاز، فیضان چھینہ، ولی خان، امجد چوہان، زاہد رانا، حافظ اشرف، کاروباری شخصیات، صحافی حضرات، منہاج القران انٹرنیشنل کے کارکنان، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

پاکستانی کمیونٹی نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا استقبال کیا

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

جنوبی کوریا ڈنر تقریب

تبصرہ

Top