صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران کی سفیرِ پاکستان جاپان رضا بشیر تارڑ سے ملاقات

Mian Ali Imran Meets with Ambassador of Pakistan to Japan 2024

ٹوکیو، جاپان – 5 جولائی 2024: صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران اور صدر منہاج القرآن جاپان ملک ممتاز احمد نے منہاج القرآن جاپان کے وفد کے ہمراہ سفارت خانہ پاکستان ٹوکیو کا دورہ کیا اور سفیرِ پاکستان محترم رضا بشیر تارڑ سے خوشگوار اور مفید ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مستقبل، ان کی فلاح و بہبود اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ میاں علی عمران نے سفیرِ پاکستان کی روشن خیالی، کمیونٹی سے محبت، اور قومی ترقی میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

میاں علی عمران نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دو معروف کتب Fatwa Against Terrorism اور The Real Sketch of Prophet Muhammad (PBUH) بطور تحفہ سفیر پاکستان کو پیش کیں۔

وفد میں جاوید خان (سینئر رکن)، ثاقب الرحمن، میاں حسن عمران (صدر منہاج یوتھ کونسل جاپان)، فہیم بار (نائب صدر MYC جاپان)، ملک شہزاد شامل تھے۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔

Mian Ali Imran Meets with Ambassador of Pakistan to Japan 2024

Mian Ali Imran Meets with Ambassador of Pakistan to Japan 2024

Mian Ali Imran Meets with Ambassador of Pakistan to Japan 2024

تبصرہ

Top