طلباء کے منہاج القرآن اسلامک سینٹر، ہانگ گانگ کے مطالعاتی دورہ جات

مورخہ: 07 مئی 2009ء

چائنیز طلباء کا منہاج القرآن اسلامک سینٹرکا دورہ
24 مارچ بروز منگل چائنیز طلباء کے ایک وفد نے منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چُنگ کادورہ کیا۔ وفد کی قیادت مس نادیہ، Ms.Helen، Ms.Yuet کر رہی تھیں۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے وفد کو سینٹر میں خوش آمدید کہا۔ مس نادیہ نےسب کا تعارف کروایا اور بتایا کہ ہمارا یہاں آنےکا مقصد اسلام اور پاکستانی کلچر کے بارے میں جاننا ہے، حافظ محمد نسیم نقشبندی نے طلباء کو منہاج القرآن اور اس کے معمولات کے حوالے سے بریف کیا۔

 بعد ازاں طلباء نے اسلام کے حوالے سے مختلف سوالات کئے اور حافظ محمد نسیم نقشبندی نےاُن کےتسلی بخش جوابات دیئے۔ طلباء نے اسلامک سینٹر کا وزٹ کر کے اور اسلام اور پاکستان کےمتعلق معلومات حاصل کر کے بہت خوشی محسوس کی اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

IVE سٹوڈنٹس کا منہاج القرآن اسلامک سینٹر ہانگ کانگ کا دورہ
25 اپریل بروزہفتہ IVE سٹوڈنٹس نے محترم عاطف محمود اور Mr.Chung کی قیادت میں منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چُنگ، ہانگ کانگ کا دورہ کیا۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے طلباء و طالبات کے وفد کو اسلامک سینٹر میں خوش آمدید کہا اور انہیں تحریک منہاج القرآن اور اسلامک سینٹر کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا۔

بعد ازاں طلباء نے مختلف سوالا ت کیے حافظ محمد نسیم نقشبندی نے انھیں تسلی بخش جوابات دئیے۔ Mr.Chung نےچائنیز زبان میں ترجمہ کیا۔ طلباء نے اس تعاون پر منہاج القرآن ھانگ کانگ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نےحافظ محمد نسیم نقشبندی کو سوئنیر بھی پیش کیا۔

تبصرہ

Top