کویت میں محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کرنے کیلئے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی قیادت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جہاں مینار پاکستان میں عالمی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کیا جاتا ہے وہاں پاکستان بھر میں تنظیمات اور وابستگان منہاج القرآن علاقائی سطح پر بھی محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کرتے ہیں۔ اسی طرح بیرون ممالک بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جملہ تنظیمات مرکزی اور لوکل سطح پر محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاانعقاد کرتی ہیں۔

گذشتہ ماہ کویت میں بھی کم و بیش پچاس محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں کویت بھر سے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ ان محافل کا آغاز 26 فروری سے ہوا۔ جابریہ میں استقبال ربیع الاول شریف کے موقع پر محفل میلاد کا انعقا کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے عہدیداران و وابستگان نے شرکت کی۔ اس محفل پاک میں خصوصی خطاب علامہ پروفیسر محمد مدثر اعوان نے فرمایا۔

اس کے علاوہ دیگر مقامات اور تنظیمات جہاں محافل کا انعقادکیا گیا اُس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ شارع خیاطین، پاکستانی سکول جلیب الشیوخ، منہاج ہاؤس، حساوی، بمقام دیوان الرفاعی المنصوریہ، شرکتہ الحافظ، رہائش گاہ انیس الرحمان بٹ، ایکو ہوٹل فروانیہ، رہائش گاہ حاجی عبدالرشید، رہائش گاہ محمد سعید بٹ، شرکہ القمر، رہائش گاہ طارق نذیر، قادری ہاؤس، سالمیہ، رہائش گاہ عبد الروف بھٹی، رہائش گاہ ڈاکٹر نثار اکبر، رہائش گاہ چوہدری محمد اکرم طاس، صوفی محمد نذیر شارع خیاطین، المہبولہ، مرینہ ہال، بزنس کونسل البیان ہوٹل السالمیہ، رہائش گاہ منیر احمد گجر، پاکستان بزنس کونسل البیان، مجلس سیفی، رہائش گاہ ڈاکٹر باغ حسین، محمد عرفان عادل، علامہ محمد ارشاد، رہائش گاہ محمد عنصر باجوہ، زونل تنظیمات جہراء، انجنیئر شاہد، حاجی جمشید احمد، حاجی محمد افضل منقف، محمد ظفر، مرزا عدنان، اور زونل تنظیمات فحاحیل میں محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاخصوصی انعقاد کیا گیا۔

ان محافل میں علامہ مدثر احمد اعوان نے میلاد پاک کے موضوع پر خصوصی خطابات اردو اور انگریزی زبان میں کئے۔ جن کو شرکاء محافل نے بے حد پسند کیا۔

تبصرہ

Top