خواجہ غلام قطب الدین فریدی سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ 20 جنوری 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پانچ رکنی وفد نے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی کی قیادت میں خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھڑی شریف (رحیم یار خان) سے ان کے گھر ملاقات کی۔ وفد میں ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد اور محمد لطیف سندھو شامل تھے۔

وفد نے خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھڑی شریف (رحیم یار خان) سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد نے خواجہ غلام قطب الدین فریدی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے بڑے بھائی کے اعلیٰ درجات کے لئے دعا کی اور کہا کہ یقیناً اس خانوادے کی دین کے فروغ اور عوام کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے بہت خدمات ہیں۔

رپورٹ : (محمد وسیم افضل قادری)

تبصرہ

Top