سجادہ نشین گھمکول شریف کوہاٹ پیر حبیب اللہ شاہ اور سجادہ نشین دربار عالیہ بوڑا جنگل شریف پیر فخر نظیر قاسم کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف پیر حبیب اللہ شاہ اور سجادہ نشین دربار عالیہ بوڑا جنگل شریف ضلع جہلم پیر فخر نظیر قاسم نے وفد کیساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عیادت کی اور ان کی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر الحاج مہربان خان اور خلیفہ اسماعیل ساوتھ افریقہ والے بھی آپ کے ساتھ موجود تھے۔

پیر سید حبیب اللہ شاہ اور پیر فخر نظیر قاسم کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

پیر حبیب اللہ شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف اورسجادہ نشین دربارعالیہ بوڑاجنگل شریف ضلع جہلم پیر فخر نظیر قاسم اپنے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل کے قائدین علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور آپ سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ

Top