ڈاکٹر طاہرالقادری کا مولانا طارق جمیل کو ٹیلی فون، جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز اسلامی اسکالر و مبلغ مولانا طارق جمیل کی اچانک عارضہ قلب کی تکلیف و علالت پر انہیں ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مولانا طارق جمیل کی جلد صتحیابی کی دعا کی۔ مولانا طارق جمیل نے خیریت دریافت کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماوں شاہد لطیف قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور شمیم نمبر دار شامل نے مولانا طارق جمیل کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔ وفد نے مولانا طارق جمیل کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

تبصرہ

Top