تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد فروغ علم کیلئے ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن فی زمانہ تعلیم کے فروغ اصلاح احوال نوجوانوں کی اخلاقی روحانی تربیت کی سب سے بڑی اصلاحی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آئندہ نسلوں کی اصلاح اور تربیت کے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ سینکڑوں موضوعات پر 596 کتب کی اشاعت بے مثال خدمت ہے۔ نوجوان اصلاح معاشرہ، اعتدال اور اصلاحی رویوں کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا کا مثبت اور متحرک استعمال کریں، اسلام کی پر امن تعلیمات کے لیے جوافراد فیلڈ میں جانے کا وقت نہیں نکال سکتے وہ دین اور ملک و قوم کی خدمت کا یہ فریضہ دستیاب وقت میں گھر بیٹھے سوشل میڈیا کے ذریعے انجام دے سکتے ہیں۔ منہاج القرآن کے کارکنان فرقہ واریت، نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف اپنا شاندار تحریری، تقریری فکری کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کی ذمہ داری امت محمدیہ کے ہر فرد کو سونپی گئی ہے اس سے انکار یا انحراف کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے سنٹرل کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں، انجینئررفیق نجم، احمد نواز انجم، علامہ رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود، علامہ مرتضیٰ علوی مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، فورمز کے صدور نے شرکت کی۔ سنٹرل کوآرڈینیشن کے اجلاس میں ممتاز عالم دین سید ہدایت رسول شاہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top