ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ضیاء الحق رازی کی ممانی جان کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 27 مئی 2020ء

شیخ الاسلام کے پرسنل سیکرٹری ضیاء الحق رازی کی ممانی جان قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومہ کے وصال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثنا ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، محمد فاروق رانا، وسیم افضل، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ ظہیر نقشبندی، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، حافظ غلام فرید و دیگر رہنماؤں نے بھی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بخشش اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

Top