منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا (MDE) کی ڈویلپنگ ٹیم کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

minhaj digital encyclopedia

منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا (MDE) کی ڈویلپنگ ٹیم نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر MDE کے سرپرست آصف منہاس کے ساتھ حافظ عبدالرؤف، شہزاد احمد، محمد فاروق رانا، عبدالستار منہاجین، شعیب نذر، صابر حسین، کاشف اقبال، زین اقبال اور مجتبی مشتاق بھی موجود تھے۔

منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کی بریفنگ کے دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو MDE کی منفرد خصوصیات سے بالتفصیل آگاہ کیا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی ترقی کا راز حصولِ علم میں مضمر ہے۔ کوئی قوم علم کے بغير ترقی نہیں کرسکتی۔ امت مسلمہ اگر اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرکے اپنے زوال کو عروج میں بدلنا چاہتی ہے تو اسے علم کے راستے کو اپنانا ہوگا۔ تمام مسائل کا حل علم سے ملے گا کہ جب جہالت ختم ہوگی اور شعور و آگہی میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علمی و تحقیقی ذخیرہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا پراجیکٹ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا ہے۔ اس میں ان کی تصانیف و تالیفات اور خطابات اور لیکچرز ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا موبائل اور ویب ایپلی کیشن کی صورت میں دستیاب ہوگا۔

منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کی بریفنگ کے دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو MDE کی منفرد خصوصیات سے بالتفصیل آگاہ کیا گیا۔ MDE ایک عظیم الشان پراجیکٹ ہے۔ اس میں Google کی طرز پر انتہائی سریع رفتار اور طاقت ور search کی سہولت شامل ہے، جس سے فوری نتائج حاصل ہوں گے۔ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے 5 ہزار موضوعات کے علاوہ شیخ الاسلام کی سیکڑوں کتب اور ہزاروں خطابات شامل کیے گئے ہیں۔

قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں موجود ابواب، سیکشنز، موضوعات اور ان کی تفصیل کو بالترتیب ملاحظہ کیا جا سکے گا۔ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا میں ابتدائی طور پر تین زبانوں عربی، انگلش اور اردو کی سہولت دی گئی ہے، باقی زبانیں بھی بہت جلد اس میں شامل کی جائیں گی۔ یہ پراجیکٹ جلد لانچ کیا جائے گا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اِس میں اضافہ جات ہوتے جائیں ہیں۔

minhaj digital encyclopedia

minhaj digital encyclopedia

minhaj digital encyclopedia

تبصرہ

Top