تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بانیٔ پاکستان کے یوم ولادت پر کیک کاٹنے کی تقریب

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی قیادت میں سینئر رہنماؤں نے کیک کاٹا
نوجوان علم، امن اور تحقیق کا راستہ اختیار کریں، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل

Quaid Day Ceremony

لاہور (25 دسمبر 2020ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں قوم کو آزادی کی عظیم نعمت نصیب ہوئی۔ عظیم قائد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے نوجوان علم، امن اور تحقیق کا راستہ اختیار کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانیٔ پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔ تقریب میں سینئر رہنما جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، حاجی محمد اسحاق، میاں طاہر یعقوب شریک تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ بانیٔ پاکستان نے انتہا پسندی اور جہالت سے پاک پاکستان کا خواب دیکھا تھا، بانیٔ پاکستان سے اظہارِ عقیدت و محبت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر صاحب حیثیت غریب خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو پڑھانے کے لیے دستیاب وسائل مہیا کرے، اور پاکستان کے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح پڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے پاکستان کیلئے جدوجہد کو تیز تر کرنا ہوگا، الحمدللہ تحریک منہاج القرآن نے منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج کالج فار ویمن اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی شکل میں تعلیم کو عام کیا ہے، ہر فرد، ادارہ، تحریک، جہالت کے اندھیرے دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Quaid Day Ceremony

تبصرہ

Top