منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے وفد کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ناظم سید اکمل حسین نقوی نے چار رکنی وفد کیساتھ 7 جنوری 2021 کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں عقیل منظور (جاپان)، اویس منظور (ساوتھ افریقہ) اور ظفر محمود (سعودی عرب) شامل تھے۔

وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور مختلف نظامتوں کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان کے شعبہ جات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کا تفصیلی تعارف اور نظامت امور خارجہ کی ورکنگ کے ساتھ بیرون ملک تنظیمات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے بعد وفد نے منہاج یونیورسٹی، گرلز کالج، آغوش اور بیت الزہرا کا بھی تفصیلی وزٹ کیا۔ بعد ازاں وفد نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کے شرکا کو منہاج القرآن کے تعلیمی پراجیکٹس بالخصوص منہاج یونیورسٹی کے شعبہ جات اور فیکلٹیز کے حوالہ سے بریف کیا گیا۔

وزٹ اور بریفنگ کے بعد وفد کے شرکاء نے مرکزی قیادت اور نظامت امور خاجہ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں شامل اویس منظور اور عقیل منظور جو پہلی بار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آئے تھے، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا منہاج القرآن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دین اسلام کی سربلندی کے لئے جو کام کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے اور آج ذاتی طور پر مرکز کا وزٹ کرنے کے بعد اس مشن کی صداقت اور قیادت پر اعتماد مزید پختہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اب ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست وبازو بن کر اس عظیم مشن کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل(انچارج ایشیئن ڈیسک)

تبصرہ

Top