ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سعید گجر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ٹاؤن شپ لاہور میں صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 167 سعید گجر کے گھر جا کر انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر آپ نے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

ناظم اعلی منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، رانا محمد ادریس، میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، عارف چودھری، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، قاضی فیض الاسلام اور طیب ضیاء بھی ان کیساتھ موجود تھے۔

تبصرہ

Top