شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر ’’دعائیہ تقریب‘‘

70th brithday tahirulqadri

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم پیدائش 19 فروری کو ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا بھر میں منایا گیا، جس کا مرکزی پروگرام بعنوان’’دعائیہ تقریب‘‘ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔

تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے کہا کہ منہاج القرآن کی دعوت کا اولین مقصد تعلق باللہ اور تمسک بالقرآن ہے۔ آج بدقسمتی سے امت قرآن سے کٹ گئی ہے۔ قرآن مجید پڑھنا، سننا اور اس پر عمل کرتے ہوئے اپنی عملی زندگی سنوارنے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ اس لیے منہاج القرآن سے وابستہ ہر شخص قرآن کے ساتھ اپنا تعلق جوڑے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج 70 ویں سالگرہ پر دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو ایک خوبصورت تحفہ دے رہا ہوں۔ وہ تحفہ یہ ہے کہ ہر رفیق، کارکن اور منہاج القرآن سے وابستہ شخص روزانہ تلاوت قرآن مجید مع ترجمہ اپنا معمول بنائیں۔ ہر وابستہ شخص روزانہ کم از کم 3 آیات سے ایک رکوع یا دو رکوع تک تلاوت مع ترجمہ کرنے کا دائمی معمول بنائے۔ ہر رفیق، جو اپنا حق رفاقت ادا کرنا چاہتا ہے اور میرے ساتھ محبت نبھانا چاہتا ہے تو مرتے دم تک کم از کم تلاوت قرآن کا میرے ساتھ تعلق نبھائے۔

پروگرام کی صدارت زیب سجادہ دربار بابا فرید گنج شکر ؒ پیر احمد مسعود دیوان نے کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفیٰ المدنی، احمد مصطفیٰ العربی، اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر آغا محمد سرخابی، سیکنڈ سیکرٹری ایمبسی ایران آغا سعید ناصری نے خصوصی شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں ڈائریکٹر FMRi محمد فاروق رانا نے قائد ڈے 2021ء کے موقع پر طبع ہونے والی نئی کتب کا تعارف بھی پیش کیا۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر مجدد رواں صدی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فریدِ ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ نے ایک عشرے کی مناسبت سے 7 عشروں کے مطابق کُل 7 کتب شائع کی ہیں۔

دعائیہ تقریب میں حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی ایک کتاب ’’حضور نبی اکرم ﷺ کا پیکر جمال‘‘ آڈیو بک کی شکل میں لانچ کی گئی۔ اس میں صوتی حسن معروف کمپئیر صفدر علی محسن نے اپنی خوب صورت آواز اور حسین انداز کے ذریعے بنایا ہے۔

دعائیہ تقریب میں محفل قراءت میں ایران کے قاری حاج کریم منصوری نے نہایت خوبصورت لحن و آواز کے ساتھ تلاوت قرآن مجید کی۔ محفل نعت میں ملک پاکستان کے مشہور ثناء خواں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، حسان منہاج محمد افضل نوشاہی، شہزاد برادران، ظہیر بلالی برادران، امجد بلالی برادران اور دیگر نے نعت خوانی کی۔ محفل سماع میں قوال فیض علی فیضی و ہمنوا، آصف علی سنتو اور ہمنواؤں نے قوالیاں پیش کیں اور نہایت خوبصورت انداز سے پُرکیف سماں باندھ دیا۔

پروگرام میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنما کامران رشید، منہاج القرآن کے دیگر مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

دعائیہ تقریب شب پونے تین بجے ختم ہوئی، اس موقع پر شیخ الاسلام کی 70ویں سالگرہ کی خوشی میں عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیے گئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جب کہ درودوسلام اور دعا کے ساتھ پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

70th brithday tahirulqadri

70th brithday tahirulqadri

70th brithday tahirulqadri

70th brithday tahirulqadri

70th brithday tahirulqadri

70th brithday tahirulqadri

70th brithday tahirulqadri

70th brithday tahirulqadri

تبصرہ

Top