ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ میں ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ قرآن پڑھنا، قرآن سیکھنا اور سکھانا افضل ترین عمل اور دنیا و آخرت کی بہترین سرمایہ کاری ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ پوری دنیا میں قرآن و سنت کی تعلیم کو فروغ دے کر آئندہ نسلوں کی عاقبت سنوار رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت دین کو شرف قبولیت دے۔

تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں، مانچسٹر کالج فار ویمن کے پرنسپل تحسین خالد، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کرنل ر محمد اختر، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، کرنل ر محمد مہدی، محمد فاروق رانا، مقصود احمد نوشاہی، عبدالستار منہاجین، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچررز اور ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے  سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ای لرننگ کیطرف سے بذریعہ قرعہ اندازی حافظ محمد بلال کو قرعہ عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔

تبصرہ

Top