شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر سراج الحق سمیت صوبائی وزارء و سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لاہور(2 اپریل 2021ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ سینیٹر سراج الحق اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔

معروف مذہبی رہنما علامہ مفتی بدر الزمان قادری نے بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، علامہ میر آصف اکبر، جواد حامد، راجہ زاہد محمود و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ دریں اثناء سینیٹر کامل علی آغا، صوبائی وزراء سید صمصام علی بخاری، چوہدری ظہیر الدین، محسن لغاری، پیر سعید الحسن شاہ، یاسر ہمایوں سرفراز، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماؤں کی جانب سے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

Top