کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں 5 روزہ ’’مجالس التربیہ‘‘ کا انعقاد

مورخہ: 08 مئی 2021ء

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام 4 سے 8 مئی تک 5 روزہ آنلائن مجالس التر بیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے طلباء کو خصوصی علمی و فکری لیکچر دیا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے طلباء کو خصوصی لیکچر دیئے۔

کیمپ میں معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ، ماہر اساتذہ اور سکالرز نے بھی طلباء کو علمی و فکری، اصلاحی اور دیگر اہم ترین موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر کالج آف شریعہ کے طلباء نے کیمپ میں تمام لیکچرز کو Zoom ایپ کے ذریعے جوائن کیا۔ طلباء کے والدین اور دیگر افراد کے لیے بذریعہ Face Book اور You Tube Chanel پر بھی لیکچر کو لائیو پیش کیا گیا۔

مجالس التربیہ کا پہلا دن

مجالس التربیہ کیمپ کے افتتاحی روز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے آداب ِعلم اور پروفیسر محمد نواز ظفر نے عملی زندگی میں عبادات کی اہمیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر پہلی نشست کے میزبان ڈائریکٹر ٹریننگ کالج محب اللہ اظہر تھے۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے آدابِ علم کے موضوع پر مفصّل گفتگو کی۔ انہوں نے علم کی اہمیت و فضیلت اور علم کو علمِ نافع بنانے کے آداب واضح کیے۔

شیخ الحدیث والتفسیر پروفیسر محمد نواز ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے زندگی میں عبادات کی اہمیت، خصوصاً نماز کی ادائیگی میں پابندی اور غفلت کے انجام کی وضاحت کی۔

دوسرا دن

کیمپ کی دوسری نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے طلباء کے لیے خصوصی طور پر تربیتی گفتگو کی۔ آپ نے طلباء کو حصول ِعلم کے لئے سخت محنت، تقویٰ اور حصول علم میں حسن نیت کی اہمیت پر قرآن و حدیث کی روشنی میں تلقین فرمائی۔ شیخ الاسلام کے لیکچر میں طلباء نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے دن فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے ’’عالمی سطح پر اسلام کے چہرہ امن کا تعارف ‘‘کے موضوع پر لیکچر دیا۔ اس موقع پر کیمپ کی دوسری نشست کے میزبان ناظمِ تربیت تحریک منہا ج القرآن انٹرنیشنل غلام مرتضیٰ علوی تھے۔

تیسرا دن

کیمپ کے تیسرے روز معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ نے ’’انسانی زندگی میں ترجیحات کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر طلباء کو خصوصی لیکچر دیا۔ سید قاسم علی شاہ نے انسانی زندگی میں ترجیحات کی اہمیت اور 5 اہم ترین ترجیحات پر مفصل گفتگو کی۔

مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ’’خدمت دین اور اس کے عملی تقاضے‘‘ کے موضوع پر طلباء کیساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں خدمت دین کی ضرورت و اہمیت اور اس کے عملی تفاضوں اور بحیثیت طلباء ذمہ داریوں کے حوالے سے طلباء کو پیغام دیا۔ اس موقع پر کیمپ میں تیسری نشست کے میزبان ڈائریکٹر ٹریننگ کالج محب اللہ اظہر تھے۔

چوتھا دن

علامہ محب اللہ اظہر نے کیمپ کے چوتھے روز ’’آداب زندگی کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر طلباء کیساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے والدین، اساتذہ اور رشتہ داروں کے حقوق و آداب کے عنوان پر روشنی ڈالی۔

علامہ رانا محمد ادریس قادری نے دور حاضر میں ’’احیاء ِاسلام کی عالمگیر تحریک‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دور حاضر میں احیاء اسلام کی عالمگیر تحریک کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی۔ کیمپ کی چوتھی نشست کے میزبان ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی تھے۔

پانچواں دن

کیمپ کے پانچویں روز چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ’’تربیتِ اولاد میں والدین کا کردار‘‘ پر لیکچر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’’تربیت اولاد میں والدین کا کردار‘‘ کے موضوع پر نہایت بلیغ لیکچر دیا۔ آپ نے حضرت لقمان ؑ کی اپنے اولاد کو نصیحت کے کلمات کے ذریعے اوراحادیثِ مبارکہ کی روشنی میں والدین اور اولاد کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سمجھائیں۔

اس سے پہلے علامہ ڈاکٹر غلام شبیر جامی نے ’’روحانی ترقی کیسے ممکن ہے؟‘‘ کے موضوع پر طلباء کو لیکچر دیا۔ انہوں نے تصوف و روحانیت کی وضاحت کی اور عبادات میں استقامت ہی کو روحانی ترقی کا ذریعہ قرار دیا۔ کیمپ میں پانچویں نشت کے میزبان ڈائریکٹر ٹریننگ کالج محب اللہ اظہر تھے۔

مجالس التربیہ کی اختتامی نشست

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیمپ کی اختتامی نشست میں طلباء سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حصول علم میں حسن نیت کی اہمیت اور علم کے حصول میں محنت، جدوجہد، اساتذہ کے ادب کا کردار بیان کیا۔ آپ نے لیکچر میں صحابہ کرام و اولیاء کی تعلیمات کی روشنی میں واضح کیا کہ مسلسل محنت اور اس میں استقامت کے ذریعے ہی کامیابی ممکن ہے۔

اختتامی نشست کے میزبان ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی تھے۔ اس سے پہلے پرنسپل کالج ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خطبہ استقبالیہ دیا۔

کیمپ کے لیے انتظامی کمیٹی کی تشکیل

کالج آف شریعہ میں مجالس التربیہ 5 روزہ کیمپ کے انعقاد کے لیے ڈائریکٹر ٹریننگ کالج، علامہ محب اللہ اظہر کی سربراہی میں پرنسپل نے انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ غلام مرتضیٰ علوی کو سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی جبکہ ٹیکنیکل سپورٹ کیلئے تنویر احمد آئی ٹی مینجر، محمد پرویز سیکریٹری ٹو پرنسپل کو ذمہ داری سونپی گئی۔ پرنسپل کالج ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی کی مکمل راہنمائی میں مجالس التربیہ کا شیڈول تیار کر کے مہمان سکالرز سے لیکچرز کے ٹائم کے لیے رابطہ کیا گیا۔ مرکزی نظامتِ تربیت کے تعاون سے تشہیری مٹیریل کی تیار ی کی گئی۔ کالج کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور مرکزی سوشل میڈیا کے تعاون سے سوشل میڈیا پر مجالس التربیۃ کی بھرپور تشہیر کی گئی۔ آٹی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے کالج کے تخصص ہال میں زوم لائیو لیکچر کا اہتمام کیا۔

مجالس التربیہ کے اختتام پر پرنسپل کالج ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام افراد کو کیمپ کے کامیاب انعقاد پر خصوصی مبارک باد بھی دی۔

رپورٹ: غلام مرتضیٰ علوی

تبصرہ

Top