منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام کارکنان و عہدیداروں میں تقریب تقسیم انعامات

مورخہ: 29 مئی 2021ء

-award-ceremony

تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات 22 مئی 2021ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف تنظیمات کو مثالی اور اعلیٰ کارکردگی پر انفرادی و اجتماعی ایوارڈ دئیے گئے۔

تقریب میں خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلیٰ نے خصوصی شرکت کی۔ نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، سینیئر نائب صدر پی اے ٹی راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز، علامہ رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب، جواد حامد، حافظ غلام فرید، سرفرازاحمد خان، بابر علی چوہدری، سردار فہد مصطفوی، رانا وحید شہزاد، سیّد علی عابد مشہدی، اُمہ حبیبہ اسماعیل، رافعہ عروج ملک اور دیگر قائدین و کارکنان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر سنٹرل پنجاب کی مختلف ضلعی تنظیمات کو زکوۃ مہم، چرم ہائے قربانی مہم، عالمی میلادکانفرس، ممبرشپ، قائد ڈے تقربیات، قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقربیات اور covid -19 میں نمایاں کارکردگی کی حامل تنظیمات کو ایوارڈز دیئے گئے۔ ممبر شپ اور تنظیمی استحکام میں نمایاں کارکردگی کے حامل 40 پی پی حلقہ جات کو ایوارڈز دئیے گئے۔

اسیران انقلاب کی داد رسی میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو بھی ایوارڈز پیش کیے گئے۔ تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظمین اور لاہور کے عہدیداران نے بھی ایوارڈز وصول کیے۔ تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب و جملہ فورمز کے ذمہ داران اور ضلعی تنظیمات کو تحریکی اور تنظیمی امور میں اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز دئیے گئے۔

اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے وڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اصلاح احوال اور اصلاح معاشرہ کی عالمگیر تحریک ہے جو 40 سال سے مسلسل اسلام کے امن و محبت اور بین المذاہب رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی والی تعلیمات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق عام کررہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ دین اور انسانیت کی خدمت موجودہ دور میں بہت بڑی توفیق ہے۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے خدمت دین اور خدمت انسانیت کا فریضہ انجام دینے والے خوش بخت اور چنیدہ لوگ ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب کی جملہ تنظیمات عہدے داران اور فورمز کے ذمہ داران بالخصوص انجینئر محمد رفیق نجم کو مثالی کاکردگی پر مبارک باد دی۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشل نے سنٹرل پنجاپ کی پوری ٹیم اور ذمہ داران میں ایوارڈ تقسیم کیے اور کامیاب پر وگرام پر مبارک باد پیش کی۔ اس سے پہلے تقریب میں آنے والے مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر سیّد ہدایت رسول قادریؒ مرحوم کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا اور علامہ محمد ادریس رانا کو وسطی پنجاب کی ذمہ داری سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔ آخر میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن نے ایوارڈز وصول کرنے والی تنظیمات کو مبارک باد دی اور کہا کہ ویژن 2025 کے اہداف کا حصول ہم سب کی تحریکی اور تنظیمی ذمہ داری ہے۔

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

-award-ceremony

تبصرہ

Top