رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 18 جون 2021ء

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں جلیل شرقپوری نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر انہوں نے فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ میاں جلیل شرقپوری نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کو بغور دیکھا اور آپ کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام امت مسلمہ کا سرمایہ اور معتبر علمی شخصیت ہیں۔

اس موقع پر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا، راجہ زاہد محمود، صاحبزادہ محمد قاسم و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تبصرہ

Top