تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے چچا جان انتقال کر گئے، شیخ الاسلام کا اظہار تعزیت

مورخہ: 22 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے چچا جان چوھدری ناصر محمود انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جواد حامد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ اللہ رب العزت چوھدری ناصر محمود مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ آپ نے چودھری ناصر محمود مرحوم کے اہلخانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی جواد حامد سے تعزیت کی ہے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، جملہ نائب ناظمین اعلیٰ، مرکزی قائدین سمیت مرکزی سٹاف ممبران نے بھی جواد حامد سے ان کے چچا جان کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

تبصرہ

Top