سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الہیٰ کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

مورخہ: 30 جون 2021ء

سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الٰہی نے وفد کیساتھ 30 جون 2021 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ آپ کے خلفاء بھی ان کے ساتھ تھے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ کو خوش آمدید کہا۔ حضرت خواجہ محبوب الہیٰ مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں تشریف لائے اور یہاں منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر عدنان جاوید مرحوم کی دوسری برسی کے پروگرام میں شریک ہوئے۔

اس سے پہلے انہوں نے اپنے وفد کیساتھ جامع شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا، یہاں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف بھی دیکھیں۔ بعدازاں آپ کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔

آخر میں تحریک کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر حضور محبوب المشائخ الحاج حضرت خواجہ محبوب الٰہی مدظلہ العالی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اتحاد امت، عالم اسلام، استحکام پاکستان کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ یہاں آپ نے عالم اسلام و ملک پاکستان کی سلامتی اور تحریک منہاج القرآن کے وابستگان کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

تبصرہ

Top