شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ڈاکٹر نورالحق قادری سے تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ آپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آپ کے والد گرامی سمیت آپ کا پورا خاندان نیک اور صلحاء کا خانوادہ ہے، اللہ پاک آپ کی ہمشیرہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کی پوری فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے بھی ڈاکٹر نورالحق قادری سے تعزیت کی ہے۔

تبصرہ

Top