جمہوریہ مالڈووا کے پاکستان میں اعزازی سفیر کا دورہ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

مورخہ: 28 جون 2021ء

جمہوریہ مالڈووا کے پاکستان میں اعزازی سفیر میاں محمود نے تحریک منہاج القرآن کے مرکز آمد پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر FMRI کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں وزٹ کرایا۔ انہوں نے لائبریری میں موجود کتب بارے معلومات لیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات سمیت آپ کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ہمہ جہتی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی علمی خدمات سے انسانیت مستفیذ ہو رہی ہے۔

اس سے پہلے جمہوریہ مالڈووا کے پاکستان میں اعزازی سفیر نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی تھی۔

تبصرہ

Top