منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ

مورخہ: 07 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے سنئیر ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ظہرانہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے سابقہ ناظم نشر و اشاعت ارشد تبسم، صدر سالمیہ تنظیم شاہد حمید سندھو، ممبر مجلس عاملہ شوکت گھمن اور سالمیہ تنظم کے ممبر محمد زاہد مغل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈز دی گئیں۔

تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ناظم اصغر علی، سابقہ ناظم احمد حسین چوہدری، منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کویت کے صدر مختار احمد ساہی، سنئیر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت سرفراز احمد، نور الٰہی سنئیر ممبر سالمیہ تنظیم اور دیگر سنئیر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈئیر اقبال احمد خان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلٰی میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، جواد حسنین، ندیم احمد اعوان، قاضی مدثر، محمد طیب، ملک اعظم، صدیق اشرف نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔

اس سے پہلے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاسم منیر نے حاصل کی، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم محمد بلال نے پڑھی، سنئیر نائب صدر سرفراز احمد اور ناظم کویت اصغر علی نے کویت تنظیم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے کویت کے ساتھیوں کا مرکزی قیادت سے تعارف کروایا اور کہا کہ کویت تنظیم کی کارکردگی ہمیشہ مثالی رہی ہے۔ نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیر اقبال احمد خان نے کویت کی ت‍نظیم کو ان کی عمدہ کارکردگی پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت سمیت بیرون ملک تنظیمات منہاج القرآن کا فخر ہیں۔ آخر میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top