”پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس“ بدھ کو ہو گی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کرینگے

مورخہ: 16 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ”پیغام امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس“ 9 محرم الحرام 18 اگست بدھ کو رات 9 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کرینگے۔

امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مفتی محمد مبشر نظامی، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، مولانا عبد الستار نیازی، علامہ محمد جعفر شمسی، مفتی محمد مبشر نظامی، صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری و دیگر مقررین فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت پر روشنی ڈالیں گے۔ جبکہ کانفرنس میں قرآ ء حضرات و نامور نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے۔

تبصرہ

Top