ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ سے وطن واپس پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے، بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل آئیرپورٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما و ڈائریکٹر شعبہ جات نے آپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود، شاہد لطیف، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، نعیم الدین چوہدری، علامہ حسن میر قادری اور دیگر رہنماوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو گلدستہ پیش کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یورپ کے تنظیمی و تربیتی دورہ میں مختلف کانفرنسز و سیمینارز میں شرکت کی اور خطابات کیے۔

تبصرہ

Top