تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا اہم اجلاس

تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا ایک اہم اجلاس 29 ستمبر 2021ء کو کانفرنس ہال مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر منہاج القرآن لاہور علامہ رانا نفیس حسین قادری اور اشتیاق حنیف مغل ضلعی ناظم منہاج القرآن لاہور نے کی۔ اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی شرکت کی جبکہ تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ماہ ربیع الاول کے حوالے سے لاہور بھر میں میلاد پروگرامز اور مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس بارے انتظامی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی مینار پاکستان لاہور میں عالمی میلاد کانفرنس میں منہاج القرآن لاہور کی تنظیمات، کارکنان اور عام لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں علامہ رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ مینار پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس میں اہل لاہور کی شرکت ثابت کر دے گی کہ لاہور شہر عشاقان مصطفٰی کا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر میلاد کانفرنسز کے شرکاء کو ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا۔

تبصرہ

Top