منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خاں کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خاں کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ مورخہ 17 اکتوبر بروز اتوار لاہور DHA فیز 7 قبرستان میں بعد نمازِ ظہر دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، نوراللہ صدیقی، جی ایم ملک سمیت تمام مرکزی قائدین، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر فرح ناز اور ان کی ٹیم نے بھی مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

Brig Iqbal Ahmad Khan wife passed away

تبصرہ

Top