سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر وکٹوریہ میں ”ٹائم مینجمنٹ اور آج کا نوجوان“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں فروغ پذیر نشے کی لت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ نشہ نوجوانوں کے تخلیقی جوہر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے راہ روی اور جرم کے راستے پر ڈال رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام لینز میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں لینز آسٹریا کی لوکل کمیونٹی اور نوجونوانوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نوجوانوں کو دین اسلام کو عملی طور پر اختیار کرنے پر لیکچر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ تعارفی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے ذمہ داران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی لوگوں نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آسٹریا، ویانا میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ پروگرام میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا، ویانا سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکلیف کو خوشدلی سے قبول کرنا حسن خلق ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دورہ یورپ میں اٹلی سے آسٹریا پہنچ گئے۔ ویانا ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے آپ کو پھول پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی آپ کے ساتھ ہیں۔
علامہ محمد اقبال اعظم نے کہا کہ دنیا یتیم خانوں کے نام سے بے سہارا بچوں کو پناہ دیتی ہے لیکن شیخ الاسلام نے معصوم بچوں کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے اور انہیں معاشرہ میں برابر مقام دینے کی خاطر پاکستان میں یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے پناہ گاہ کو ’’آغوش‘‘ جیسا خوبصورت نام دیا۔
منہاج القرآن آسٹریا، فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصلاح احوال امت کے عظیم مقصد کے لیے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں مقدور بھر انداز میں مصروف عمل ہے۔ ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ویانا میں منہاج القرآن کی سالانہ میلاد کانفرنس اس دفعہ 14 مارچ کو ہونا قرار پائی جس میں شرکت کے لیے مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی خصوصی طور پر آسٹریا تشریف لائے۔
ویانا، آسٹریا کی معروف شخصیت نعت خواں حاجی محمد شاہد محمود نے اپنی رہائش گاہ پر ڈسٹرکٹ میں ایک نورانی بابرکت محفل میلاد کا انعقاد کیا۔ اس محفل میلاد کے مہمان خصوصی منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکالر اور منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے منقعد کی جانے والی نویں سالانہ میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی غلام مرتضی علوی صاحب تھے۔
منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتمام نویں سالانہ میلاد کانفرنس مدنی جامع مسجد اسلامک سنٹر میں منعقد کی گئی۔ اس میلاد کانفرنس میں آسٹریا بھر کی سیاسی، مذہبی، سپورٹس، تاجر برادری اور صحافی برادری کے علاوہ کثیر تعداد خواتین و حضرات نے میں شرکت کی۔
محبتوں کے پیامبر اور سفیر امن عالم، بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر بارگاہ الٰہیہ میں ہدیہ تشکر پیش کرنے کے لیے 19 فروری 2009ء کو ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا کے تحت ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.