سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ٹیم کا 4 سالہ شاندار ٹینور مکمل ہونے پر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل مسی ساگا کینیڈا پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 4 دسمبر 2023ء بروز پیر دن 2:20 بجے نئے انگریزی ترجمۂ قرآن The Manifest Qur’an کی تیسری اور حتمی نظر ثانی مکمل کرکے لاہور FMRiکو بھیج دیا ہے۔
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی منہاج القران انٹرنیشنل اور بزم غوثیہ کینیڈا کے زیراہتمام ماہانہ گیارہویں شریف اور غوث الاعظم کانفرنس میں شرکت و خطاب، کانفرنس میں شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا میں سالانہ غوثِ اعظمؓ کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ سالانہ غوثِ اعظمؓ کانفرنس کا انعقاد مِسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر کینیڈا میں ہوا، صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے خصوصی شرکت کی۔
کینیڈا: شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9ویں برسی کے موقع پر شہداء کے بلندئ درجات کے لیے جامع المصطفیٰ اسلامک سنٹر مسی ساگا میں دعائیہ تقریب۔ تقریب میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ، صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری کی شرکت
جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے A-levels کی ڈگری اعلیٰ امتیازی گریڈ کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ اب آپ کینیڈا کی نمبر 1 یونیورسٹی University of Toronto میں Bachelor of Honors کا آغاز کریں گے۔
قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے جامع المصطفیٰ اسلامک سنٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل مسی ساگا میں نمازِ جمعہ ادا کی
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا، جامع المصطفیٰ اسلامک سنٹر مسی ساگا میں منعقدہ ختم القرآن و محفل 27ویں شبِ رمضان میں خصوصی شرکت کی۔
صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے ’’رمضان، ماہِ رحمت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک اللہ رب العزت کی رحمت، بخشش اور مغفرت طلب کرنے کا مہینہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی توفیق خاص اور اذن سے ہمیں سرشار فرمائے اور اپنی خاص رحمت اور عنایات سے نوازے۔
"شبِ توبہ، احادیث نبویﷺ کی روشنی میں" کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ شبِ برأت میں اللہ کی بخشش و مغفرت، توبہ اور رحمت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں۔ اب یہ ہمارے ذمہ ہے کہ ہم پروردگار عالم کی بارگاہ میں توبہ کرکے اس کی رحمتیں سمیٹیں۔ اللہ رب العزت اس شبِ برأت میں عطا کر دینا چاہتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے خصوصی شرکت کی۔
17 فروری بروز جمعہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کی ایگزیکٹو باڈی نے شب معراج اور معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا۔ شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی القادری کے ہمراہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن کیلئے جامع المصطفیٰ مسی ساگا مسلم کمیونیٹی سنٹر، کینیڈا میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی شرکت کی اور دعا فرمائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام منعقدہ بڑی گیارہویں شریف کی سالانہ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی کتاب غنیۃ الطالبین سے درس دیتے ہوئے کہا کہ اولیاء و صالحین کا ذکر کرنا، ان کی نسبت کا خیال رکھنا اور اسے مستحکم کرنے کی فکر کرنا، ان کی تعلیمات کو سننا اور ان پر عمل پیرا ہونا اللہ رب العزت کا حکم ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معالج پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن قضاے اِلٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں، إنا لله وإنا إليه راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم بلا شبہ ایک درد مند دل کے حامل، اِنسانیت نوازی کے جذبے سے سرشار اور ہمہ وقت مخلوقِ خدا کی خدمت کے لیے مستعد ہستی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.