سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے فاضل حافظ محمد شاهد خان الازہری نے عالم اسلام کی قدیم ترین درسگاہ ازهر الشریف سے ایم فل مکمل کر لیا۔ ایم فل کی تکمیل پر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل اور اساتذہ و طلبہ نے حافظ محمد شاهد خان الازہری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طالبعلم حافظ نعلين مصطفی جاوید الازہری جو 2010 میں حکومت مصر کی سکالرشپ پر جامعہ الازهر الشريف مصر میں چلے گئے تھے، انہوں نے حال ہی میں الازهر یونیورسٹی سے ایم فل مکمل کر لیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع ’الاحکام الشرعیہ المبنیۃ علیٰ استقراء فی فقہ الاسلامی‘ تھا۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین ہزار سالہ پرانی علمی درسگاہ جامعۃ الازھر مصر میں سو سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں، الحمدللہ جامعۃ الازہر کے اس سال کے نتائج میں ادارہ منہاج القرآن لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء نے اعلی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جسے جامعۃ الازہر کے اساتذہ نے بے حد سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے طلباء اسکالرشپ جامعۃ الازہر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اعزاز اور فروغ علم کی بڑی کاوش ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 اکتوبر 2012ء سے 10 روزہ دورہ مصر پر ہیں۔ آپ نے شیخ الازہر اور الرابطۃ العالمیۃ لخریجی الازہر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی خصوصی دعوت پر، صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کے ہمراہ، عالمِ اِسلام کی فقید المثال درس گاہ جامعہ الازہر کا Visit کیا۔ شیخ الازہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کا جامعہ الازہر آمد پر پُرجوش استقبال کیا۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین یونیورسٹی "جامعہ الازھر" کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید اسامہ العبد نے تحریک منہاج القرآن کی دعوت پر ماہ ربیع الاول میں پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔ آپ کا یہ دورہ عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس (مینار پاکستان، لاہور) میں شرکت کے سلسلہ میں تھا۔ 5 روزہ دورہ 4 فروری سے 9 فروری 2012ء پر مشتمل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے 17 جنوری 2010ء کو جامعہ الازھر کے چانسلر ڈاکٹر احمد طیب سے ملاقات کی۔ عالم اسلام کی عظیم اور قدیم ترین یونیورسٹی میں اس ملاقات کا اہتمام خصوصی طور پر کیا گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.