سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 07 اکتوبر 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی دعوت پر یونان کے 3 روزہ دعوتی و تنظیمی دورے پر پہنچے۔ ایتھنز ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے عہدیداران و کارکنان نے سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے یونانی زبان میں ترجمہ کی تقریبِ رُونمائی مؤرخہ 2 مئی 2017 کو ایتھنز، یونان کے علاقہ نیکیا کے معروف دیموس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونان میں معراج النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان اقدس کے نہایت منفرد پہلو بیان کیے اور واقعہ معراج کی تفصیل ایک اچھوتے انداز میں بیان کی۔ ڈاکٹر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ طور اور واقعہ معراج کی تمثیلی تشریح کی۔ انہوں نے کہا کہ معراج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج ہے، جس میں خالق کائنات نے خود اپنے حبیب مکرم کو اپنے ہاں بلایا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وزارت مذہبی امور یونان کے جنرل سیکرٹری یورگوکالانجی سے ملاقات میں کہا کہ شیخ الاسلام نے دنیا بھر میں اسلام کے روشن چہرے پر لگے ہوئے دہشت گردی کے بدنما داغ کو دھویا ہے اور مسلمانوں کو قرآن و سنت کی اصل تعلیمات سے رُوشناس کرایا ہے۔ انکا مقصد انسانیت کو دہشت گردی کی دہکتی آگ سے نجات دلانا ہے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم محمد رمضان قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امورخارجہ جی ایم ملک کو یونان کی تنظیمی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیمی کارکردگی اور مشن کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا، کام میں مزید بہتری کے لئے ہدایت کی اور نئی انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.