سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام ’’عقیدۂ اسلامیہ (اعتدال اور جدت کا حسین امتزاج)‘‘ کے موضوع پر منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اِسلامی عقائد کا حسن اور انفرادیت ہے کہ یہ ہر طرح کے اِفراط و تفریط سے پاک ہیں۔
منہاج ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کچھ انڈیا کے رہنما سید خورشید علی شاہ اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ محمد اشرف عاجی نے مفتی اعظم انڈیا شیخ ابوبکر احمد مسلیار الشافی سے کیرالا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انڈیا کے دونوں رہنماوں نے شیخ ڈاکٹر محمد عبدالحکیم الازہری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مفتی اعظم انڈیا اور شیخ ڈاکٹر عبدالحکیم کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی کتاب ’’The Real Sketch of Prophet Muhammad‘‘ پیش کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام متاثرین کورونا وائرس کے لیے دوسرے امدادی مرحلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مستحق مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ریاست مہاراشٹرا، کرناٹکا، تلنگہاہ، اترپردیش، مغربی بنگال اور کچھ کے مختلف علاقوں میں کوویڈ مریضوں تک آکسیجن سلنڈر پہنچائے اور قیمتی جانیں بچائیں۔ آکسیجن سلنڈرز ملنے پر کورونا مریضوں کے خاندانوں نے منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مشہور زمانہ تالیف المنہاج السوی من الحدیث النبوی کا مکمل درس مولانا حبیب احمد الحسنی ڈائریکٹر منہاج القرآن انڈیا و بانی الہدایہ حیدرآباد دکن، انڈیا نے تالہ بندی کے اس پرآشوب وقت میں اپنے youtube چینل سے براہ راست 51 دن میں پورا کیا۔ اس درس میں انڈیا کے علاوہ برصغیر ، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، سعودیہ، عمان، بحرین ، امریکہ، آسٹریلیاء، ملائشیاء وغیرہ سے تقریبا 1400 سے زائد طالبانِ علمِ حدیث نے آفیشیل رجسٹریشن کے ساتھ حصہ لیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پلوامہ (جموں اینڈ کشمیر) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرانتظام منہاج پبلی کیشنز انڈیا نے دہلی میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بک فیئر 2019ء میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب بالخصوص ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کو پیش کیا۔ حال ہی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا جو 8 جلدوں اور 5 ہزار موضوعات پر مشتمل ہے، انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نصف صدی سے زائد مطالعہ قرآن کا نچوڑ ہے۔
جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن انڈیا کے شیخ الحدیث، عمدۃ المجتہدین حضرت مولانا علامہ خواجہ محمد شریف جمعہ کو انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت کیا۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ الحدیث علامہ محمد شریف کا شمار برصغیر پاک و ہند کی علمی و روحانی شخصیات میں شمار ہوتا تھا۔ آپ کا انتقال اہلیان علم و معرفت کے لیے باعث دکھ ہے۔
خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے 805 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ سہیل احمد رضا نے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے مزار پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وفد میں منہاج القرآن انڈیا اجمیر شریف کے صدر سید راحت علی موتی والا، اجمیر شریف کے خادم سجادہ نشین حمیداحمد خان، صدر یوپی منہاج القرآن محمد سراج علی، حاجی محمد الیاس، حاجی محمد فتح اللہ خان شامل تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئی دہلی میں منعقدہ چار روزہ عالمی صوفی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دو حقیقتیں ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کو دشمن نہ سمجھیں، 4 جنگیں بھی لڑ لیں بالاخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے، دونوں ملکوں کا اصل دشمن داعش ہے، پائیدار امن، ترقی اور استحکام کیلئے بجٹ غربت کی آگ بجھانے پر خرچ کیا جائے، علاقائی تنازعات حل اور دہشتگرد گروپوں کا سیاسی استعمال بند ہونا چاہیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 14 مارچ 2016 کو اجمیر شریف میں حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی، اجمیر شریف پہنچنے پر دربار کے خادم سلمان چشتی نے سینکڑوں زائرین کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کیا، مزار پر ان کی دستار بندی کی گئی اور انہیں روایتی تحائف دئیے گئے، ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنے درمیان دیکھ کر سینکڑوں زائرین نے ’’جیوے جیوے طاہر جیوے‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ان سے مصافحہ کرتے رہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انڈیا تنظیم کے عہدیداروں اورکارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے ہی لاؤنج سے باہر نکلے تو عہدیداروں ،کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی آمد پر فلک شگاف نعرے لگائے اور انہیں والہانہ انداز میں خوش آمدیدکہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکتہ کے زیراہتمام محمد جان ہائیر سیکنڈری سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیسن بھی فری دی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 1568 مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور وہ مریض جن کی حالت زیادہ خراب تھی ان کے لیے فری میڈیکل ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
جامعہ انوار العلوم (پونچھ، ریاست جموں و کشمیر) کے زیراہتمام مورخہ 30 جون 2012ء کو دور روزہ انٹرنیشنل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز نہایت تزک و احتشام کے ساتھ کالج گراؤنڈ پونچھ میں کیا گیا۔ جس میں ریاست بھر سے تقریبا ایک لاکھ لوگوں نے دو دنوں میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ انڈیا میں 14 مارچ 2012ء کو درگاہ اجمیر شریف پر خصوصی خطاب کیا۔ سلطان اولیاء، سلطان الہند اور نائب النبی حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ عالیہ پر ہزاروں شرکاء کا مجمع موجود تھا۔ درگاہ اجمیر شریف کے خدام میں حضرت سید معین الدین، سید راحت حسین، آغا آغائی اور حضرت صدیق الحسن کے علاہ حضرت خواجہ غریب نواز کے تمام سجاد گان اور علمائے مشائخ ہند کی بہت بڑی تعداد بھی اس اجتماع میں شریک تھی۔ تمام معزز مہمانوں کو اسٹیج پر بٹھایاگیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو ممبئی کے سومیہ گراؤنڈ میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام نے لاکھوں افراد سے خطاب کیا۔ ریاستی حکومت نے اس پروگرام کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے تھے۔ پروگرام کے لیے پنڈال کے تمام داخلی وخارجی حصوں میں ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر نصب کئے گئے تھے۔ جہاں ہر آنے والے کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.