سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈبلن ائرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا آپ کے ہمراہ شیخ الاسلام کے پوتےشیخ حماد مصطفیٰ المدنی قادری بھی تھے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام پورٹ لیش میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن برطانیہ لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد ذیشان قادری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو جو بھی نعمت عطا فرمائے بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کا خوب خوشی سے اظہار کریں اور رب کائنات کا شکر ادا کرے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مختصر دورے پر ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اعزاز میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر ایمسٹرڈیم میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں۔ ان کی ذمہ داریاں اور چیلنجز دوہرے ہیں۔ انہیں اپنے اور اپنے خاندان کے لئے رزق حلال کمانے کے لئے محنت بھی کرنا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اسلام اور پاکستان کے تشخص کے سفیر اور ترجمان بھی ہوتے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.