سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران اٹلی کے شہر نوارا میں منہاج القران اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اٹلی اور نوارا کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بریشیا اٹلی میں انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القران کی پہچان امن و بھائی چارہ ہے، تحریک منہاج القران اللہ اور رسول ﷺ کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنے کی تحریک ہے۔ چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفی المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفی العربی بھی کانفرنس میں موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دورہ یورپ میں اٹلی پہنچ گئے۔ اٹلی میں دیزیو سے بریشیا جاتے ہوئے بیرگامو میں منہاج القرآن کے مقامی عہدیداران و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ کارکنان نے آپ کو گلدستے پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی اور شیخ احمد مصطفی العربی بھی آپ کے ساتھ تھے۔
مودنہ (اٹلی) اور رجو ملیا یونیورسٹی کے زیراہتمام استنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلی ترکش اٹالین ’’پبلک اینڈ کرمنل لاء کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’’جمہوری سیکولر ملک میں دہشت گردی اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے قانونی تجاویز‘‘ تھا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن سسٹر لیگ اٹلی کی رہنما حفصہ علی (دختر چوہدری محمد علی بھاگت ناظم منہاج القرآن ایجوکیشن اٹلی) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی نمائندگی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی بریشیا کے زیراہتمام ’’ذکر حسین علیہ السلام اور پیغام کربلا‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر افراد سمیت اٹلی بھر سے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر حسین اور پیغام کربلا سے ہمیں دو پیغام ملتے ہیں۔ ایک صبرورضا اور دوسرا پیغام اتحاد امت کا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چئیرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ کے دوران 9 جنوری 2017ء کو اٹلی میں قدیم ترین چرچ ویٹی کن سٹی پہنچے۔ پاپائے روم کی کیتھولک بین المذاہب کونسل کے نائب صدر فادر مارکس سولو کی خصوصی دعوت پر آپ نے وفد کے ہمراہ ویٹی کن سٹی کا تفصیلی وزٹ کیا، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ میں 11 جنوری2017 کو اٹلی پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی مرکز آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کارپی کے مقامی ہال میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت اور نعت سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اٹلی تنظیمات کے کارگردگی سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی بریشیاء کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی اور امن نصاب کے تعارف اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ورکرز کی ملاقات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کارکنان میں اعزازی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے منہاج القرآن کی خدمات کا ذکر کیا اور امن نصاب کا تعارف کرایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نے 6 اگست 2015 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد کیا، جس میں اٹلی سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقا، کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مہمان خصوصی تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیر مسلموں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ کو پھر سے اپنے کردار کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں پاکستان کی جمہوریت کا نقشہ کھینچتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہر چیز پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، جو سب سے بڑا ڈاکو ہے وہی اہم عہدوں پر فائز ہو جاتا ہے اور جو سب سے بڑا قاتل ہو اس کو اتنا ہی بڑا عہدہ دے دیا جاتا ہے، اسی طرح پاکستان کے ہر شعبہ پر ایک ظالم، ایک ڈاکو اور ایک قاتل بٹھا دیا گیا ہے، جو غریبوں کی عزتیں جانیں اور مال کھا رہے ہیں اور اسلام کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے تین روزہ دعوتی وتربیتی دورہ پر اٹلی پہنچ گئے۔ جہاں کارکنان نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا۔ اس دورہ کے دوران وہ اٹلی میں ورکزکنونشن، محفل سماع اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران اور فورمز کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ویٹی کن سٹی روم (اٹلی) میں پوپ بینی ڈکٹ XVI سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے پوپ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دہشت گردی کے خلاف تفصیلی فتویٰ کی انگلش کتاب پیش کی۔ پوپ بینی ڈکٹ نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔
منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام دنیائے عیسائیت کے قدیم ترین شہر ویٹی کن سٹی روم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ اور بین المذاہب دعائیہ تقریب کا 19 مارچ 2011ء کو انعقاد کیا گیا۔ جس میں 18 ممالک کے انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے حوالے سے ویٹی کن سٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل ساؤتھ اٹلي کے زيراہتمام کارپي ميں "آل اٹلي امن کانفرنس" مورخہ 6 جون 2010 کو منعقد ہوئي، جس کي صدارت منہاج القرآن سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے کي، سينیئر نائب ناظم اعلي شيخ زاہد فياض اور منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن يورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم مہمان خصوصي تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.