سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن بريشيا، اٹلي کے زيراہتمام سيرت کانفرنس مورخہ 5 جون 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئي، جس ميں لخت جگر شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري اور صدر سپريم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محي الدين قادري، سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن شيخ زاہد فياض، صدر منہاج ويلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اقبال اعظم اور سيد ارشد شاہ نے خصوصي شرکت کي۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیز یو) میلان کے وفد نے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو اٹلی آمد پر خوش آمدید کہا۔ آپ کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ڈائریکٹر MWF علامہ حافظ محمد اقبال اعظم بھی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میلان اٹلی کے زیر اہتمام 15 روزہ درس قرآن و حدیث کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا پہلا پروگرام 22 مئی 2010ء کو خواتین کے لیے منعقد ہوا۔ یہ پروگرام مشنری ساوریانی ہال دیزیو میں منعقد ہوا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ میلان، اٹلی کے زیراہتمام میلاد مارچ 19 مارچ 2010ء کو منعقد ہوا۔ میلاد مارچ سنٹرل اسٹیشن سے شروع ہو کر پیاساریپیلیگا پر ختم ہوا۔ میلان کے سنٹرل اسٹیشن تک جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں فقید المثال جلوس نکالا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے زیراہتمام جشن ولادت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں 7 مارچ بروز اتوار میلان کی سر زمین پر ایک عظیم الشان میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ مارچ میلان کی سرزمین پر یہ اپنی نوعیت کا پہلاپروگرام تھا، جس میں قرب و جوار سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
فروری 2010ء بروز اتوار بمقام منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی(اٹلی) مرکز پر استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ حافظ محمد اقبال اعظم نےخصوصی شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافط محمد عمران نے کیا اور محمد مختیار قادری، طالبات منہاج القرآن، محمد ذیشان، حاجی محمد طارق اور خالد حسین نے سرور کائنات کے حضور گلدستہ عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام 14 فروري 2010ء کو استقبال ربيع الاول محفل ميلاد ہوئي۔ اس محفل میلاد کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے ناظم حاجی محمد اشرف اور محمد ذوالفقار نے کيا تھا۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر سرفراز احمد، حاجی محمد یونس، محمد خوشحال، محمد نصیر اور کثیر تعداد میں بزرگ، نوجوان اور بچے شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام تیسرا سالانہ ’’مسلم کرسچین‘‘ ڈائیلاگ 15 فروری 2010ء کو ہوا۔ دیزیو کے مشنری ساوریانی ہال میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے اس فورم میں شرکت کی۔ اس مسلم کرسچین مذہبی ڈائیلاگ میں ادارے کے امام وقار احمد قادری، نائب ناظم محمد شبیر، نائب ناظم مالیات محمد نصیر، ناظم نشرواشاعت محمد یعقوب اور دوسرے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف مورخہ 24 جنوری 2010ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔
مورخہ 27 دسمبر 2009ء 10 محرم الحرام بروز اتوار بعد نماز ظہر مشنری ساوریانی ہال میں عظیم الشان شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت میاں سرفراز احمد نے کی۔ کانفرنس میں حاجی محمد خالد صدر تحریک منہاج القرآن دیز یو، حاجی محمد یونس، محمد نصیر، محمد عقیل، چن نصیب، محمد خوشحال، محمد عمران، سرمد جاوید، محمد یعقوب اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں کے علاوہ گرد و نواح سے مرد و خوا تین، بچوں اور نواجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا دورہ کیا۔ میلان پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی طرف سے آپ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی تنظیمات اور مرکزی ایگزیکٹیو باڈی نے شیخ زاہد فیاض سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میرقادری نے ساؤتھ اٹلی کا تنظیمی ودعوتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے جاری پروجیکٹ آغوش کے متعلق رفقاء و اراکین کو بریفنگ دینا تھا۔ امیر یورپین کونسل نے اس دورہ کے دوران کارپی، چنیتو، بلونیا، آریزو، میچراتا، ویچنزا اور بلونیا کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان، اٹلی کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عظیم الشان روحانی اجتماع ہوا۔ یہ اجتماع منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈیزیو، میلان میں منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد صلوٰۃ التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کی جانب سے عید الفطر کا اجتماع آریزو کے عالی شان ہوٹل آترسکو کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا۔ نماز عید الفطر کے اس اجتماع میں خصوصی خطاب قاری ممتاز قادری نے کیا۔
منہاج یورپین کونسل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر انتظام 3 روزہ Peace & Integration Workshop کا انعقاد کیا گیا۔ 17 تا 19 جولائی تک ہونے والی اس ورکشاپ کو میلان کے معروف ہوٹل Ripa Monti میں منعقد کیا گیا۔ ورکشاپ کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.