سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملائشیا کوالالمپور میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ڈالروں کے لیے کفر کے فتوے اور گالیاں دی جا رہی ہیں، نوجوانوں کے اخلاق بگاڑے اور دین فروشی اور گالم گلوچ سے نئی نسل کو اسلام سے بد ظن کیا جا رہا ہے، اسلام اخوت، رواداری اور امن و سلامتی کی اقدار کا محافظ دین ہے، مگر دین کا لبادہ اوڑھ کر دین فروشی کی جا رہی ہے اور نئی نسل کو اسلام کی اقدار سے متنفر کیا جا رہا، علمائے کرام، مشائخ وپیران کرام اس فتنہ کے خلاف اٹھیں اور خانقاہوں، منبر و محراب کے حقیقی کردار کو بحال کریں۔
میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کی صدارت صدر منہاج القرآن ملائیشیا عبدالرسول بھٹی نے کی جبکہ ڈاکٹر حامد فاروق بخاری شاہ صاحب اور ڈاکٹر اسد اللّٰہ شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی کوریا کے دوران ’’ٹیکنالوجی یونیورسٹی شی ھنگ کوریا‘‘ کا دورہ کیا اور منہاج یونیورسٹی لاہور اور شی ھنگ یونیورسٹی کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے لئے MOU پر دستخط کیے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ایڈمنسٹریٹر ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر اوگان جے سے خصوصی ملاقات بھی کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ ملائیشیا کے دوران پتراجایا میں واقع تاریخی مسجد ’’Tuanku Mizan زین العابدین‘‘ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے رہنماء محمد سلیم قادری، عبدالرسول بھٹی، امجد رضا اور دیگر ممبران بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھا اور منفرد اسلامی فن تعمیر کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام ہالیڈے ان ایکسپریس ہوٹل میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’تصرف و اختیاراتِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملائیشیا میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل پیرا ہونا اصل ایمان ہے۔ کانفرنس میں علمائے کرام، عرب شیوخ بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
والالمپور میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں زبیر کیانی، محمد جاوید، محمد حنیف، اقبال ساجد، عمران محی الدین، سید شاہد علی شاہ، مراد علی، عمران علی، داتو جمیل، صلاح الدین، یاسر مسعود، سلیمان بٹ، شہادت علی، امجد سلطان، محمد انور، عبدالرحیم، اطہر قریشی اور میاں غلام مصطفیٰ شامل تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران اور عبد الرسول بھٹی نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ تمام عہیدیداران کا تعارف کروایا۔ اجلاس میں منہاج القران انٹرنیشنل ملائیشیا کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کوالالمپور میں منعقد ہوا، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل کی سالگرہ کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سالگرہ تقریب میں منہاج ایشین کونسل اور منہاج القرآن انٹرنشنل ملائیشیا کے ذمہ داران کی طرف سے آپ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کوالالمپور میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کا دورہ کیا۔ اس دورہ کی دعوت یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو یونیورسٹی کے ہلال پروگرام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہلال ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی و تحریکی دورہ پر ملائشیا پہنچ گئے، ائرپورٹ پر صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران، صدر ملائشیا عبدالرسول بھٹی، نائب صدر مہتاب عباسی، جنرل سیکریٹری علی رضا، محمد عمرالقادری، محمد سلیم قادری، علی سلنگی، محمد طارق، اقبال جنجوعہ، محترم راشد و دیگر ذمہ داران و وابستگان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل کمیونیکیشن، ایجوکیشن، لینگوئج اینڈ سوشل سائنسز کانفرنس کی طرف سے انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قابل عمل ریسرچ پیپر پیش کرنے پر تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کو ’’بیسٹ پیپر ایوارڈ ‘‘ دیا گیا ہے۔ ریسرچ پیپر میں ایجوکیشن کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے قابل عمل پلان پیش کیا گیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.